پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج ماؤں کا عالمی دنیا منایا جارہا ہے
اس دن کا آغاز فلاڈیلفیا سے 12 مئی 1907 کو ہوا تھا اور اب یہ تقریباً دنیا کے ہر ملک میں منایا جاتا ہے۔
ہر سال مئی کے دوسرے اتوار کو پاکستان سمیت دنیا بھر کے ممالک میں ماؤں کے اعزاز میں "مدرز ڈے’ منایا جاتا ہے۔
یہ دن ماؤں کے وجود اور لوگوں کی زندگیوں میں ان کی اہمیت کے احترام کے لیے منایا جاتا ہے۔ ہماری زندگیوں میں ماؤں کے مختلف کردار ہوتے ہیں۔
ماں کا کردار ایک نگہداشت کرنے والی ہونے سے لے کر ایک محافظ اور سرپرست بننے تک محیط ہوتا ہے۔ یہ دن دنیا کے 50 سے زائد ممالک میں منایا جاتا ہے۔
یہ بھی پڑھیے
حمزہ شہباز سے پی پی وفد کی ملاقات ، پنجاب میں پاور شیئرنگ پر معاملات طے
اس دن کا آغاز ریاستہائے متحدہ امریکہ سے ہوا تھا جہاں مئی کے دوسرے اتوار "مدرز ڈے” منانا شروع کیا گیا۔ بہت سے دوسرے ممالک بھی اس تاریخ کو ماؤں کا عالمی دن مناتے ہیں۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق بہت سے دوسرے ممالک "مدرز ڈے” کو سال کے دوسرے اوقات میں مناتے ہیں اور اسی دن کی مناسبت سے وہاں پر چھٹی منائی جاتی ہے۔
قرون وسطیٰ میں یہ رواج تھا کہ جو لوگ کام کاج کے سلسلے میں گھروں سے دور جاتے تھے انہیں اس دن اپنے گھروں پر واپس آکر اپنی ماؤں کے ساتھ دن گزارنے کی اجازت ہوتی تھی ، اور یہ سلسلہ جدید دور تک جاری رہا۔ اور پھر اسی دن نے "مدرز ڈے” کی جگہ لے لی۔
اس دن کا آغاز فلاڈیلفیا سے 12 مئی 1907 کو ہوا تھا ۔ فلاڈیلفیا کی انا جارویس نے مغربی ورجینیا کے گرافٹن میں اپنی مرحوم والدہ کے لیے چرچ میں ایک یادگاری خدمت کا انعقاد کیا تھا۔
پانچ سالوں کے اندر تقریباً ہر ریاست اس دن کو منانے لگی اور 1914 میں امریکی صدر ووڈرو ولسن نے اسے قومی تعطیل کا دن قرار دے دیا۔
پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج خواتین کا عالمی دن بھرپور انداز میں منایا جارہا ہے۔ کھیلوں اور شوبز سے جڑی شخصیات بھی اس کو بھرپور انداز میں منا رہے ہیں۔
قومی کرکٹ ٹیم کے سابق مایہ بلے باز شعیب ملک کی اہلیہ ثانیہ مرزا نے اس دن کی مناسبت سے ایک پوسٹ شیئر کرتے ہوئے لکھا ہے کہ "ہمیں ماؤں اور ماؤں کی اپنایت کا جشن منانے کے لیے کسی دن کی ضرورت نہیں ہے۔ ہر مبارک دن ماؤں کا دن ہے۔ یہ دن اس چھوٹے سے بچے کے لیے بھی خوشی کا دن ہے جس نے مجھے ماں بنایا۔”
View this post on Instagram
اسی طرح اداکارہ ماروہ حسین نے ماؤں کے عالمی دن کے موقع پر اپنے والدہ کو آج کے دن کی مبارکباد دیتے ہوئے انسٹاگرام پر ایک تصویر شیئر کی ہے۔
View this post on Instagram









