سندھ میں پانی کی قلت کے خلاف کاشتکاروں کا ہائی وے مظاہرہ، ٹریفک معطل

مظاہرین کا کہنا تھا سندھ میں نہری پانی کی قلت کی ذمہ دار وفاقی اور صوبائی حکومتیں ہیں جو اس مسئلے کو حل کرنے کے بجائے صرف بیان بازی میں مصروف ہیں

سکھر: سندھ میں پانی قلت کے خلاف سماجی تنظیموں اور کاشتکاروں کا بائی پاس پر احتجاجی دھرنا، شاہراہ بلاک کردی، مسافر گاڑیوں کی روانی معطل، آبادکاروں کا سید خورشید شاہ کی رہائش گاہ کے باہر بھی پانی کی قلت کے خلاف مظاہرہ، پانی دو پانی دو کی نعرے بازی ، سندھ میں زرعی پانی کی قلت کے باعث فصلیں کاشت نہیں کر سکے ، مظاہرین کا کہنا ہے حکام بالا نوٹس لیں۔

تفصیلات کے مطابق سندھ میں پانی کی صورتحال انتہائی خراب ہوتی جارہی ہے۔ سندھ میں پانی میں کی قلت کے خلاف کاشتکاروں سمیت سماجی افراد اور خواتین بھی پانی کی قلت کے خلاف سڑکوں پر نکل آئی ہیں۔

یہ بھی پڑھیے

سندھ میں پانی کا بحران، اعجاز جھکرانی نے ذمہ دار وفاق کو قرار دے دیا

دریائے سندھ سے نہروں کو پانی کی فراہمی بند ، آبادگاروں کی صدائے احتجاج بلند

سماجی رہنماؤں کی قیادت میں کاشتکاروں کی کثیر تعداد ببرلوء بائی پاس پر دھرنا دیا اور مظاہرین نے پانی دو پانی دو کے فلک شگاف نعرے لگائے۔

دھرنے کے باعث قومی شاہراھ پر ٹریفک معطل ہوگئی۔ مظاہرین میں شامل سماجی رہنما شائستہ کھوسو و دیگر کا کہنا تھا کہ سندھ میں زرعی پانی کی قلت کے باعث فصلیں کاشت نہیں کر سکے۔

ان کا کہنا تھا سندھ میں با اثر وڈیروں کو تو پانی دیا جا رہا ہے مگر غریب کو نہیں دیا جارہا ، مویشیوں کو پلانے کا پانی بھی ملنا مشکل ہو گیا ہے۔

مظاہرین کا کہنا تھا کہ سندھ میں قحط سالی ہو گئی ہے وفاقی اور صوبائی حکومتوں کو فوری طور پر اقدام اٹھانے ہوں گے۔

بعدازاں مظاہرین احتجاج کرتے ہوئے وفاقی وزیر آبی وسائل سید خورشید شاہ کی رہائش گاہ کے سامنے پہنچ گئے اور انہوں نے پانی کی قلت کے خلاف بھرپور انداز میں احتجاج کیا ۔

Water shortage in Sindh
news 360

مظاہرین کا کہنا تھا سندھ میں نہری پانی کی قلت کی ذمہ دار وفاقی اور صوبائی حکومتیں ہیں جو اس مسئلے کو حل کرنے کے بجائے صرف بیان بازی میں مصروف ہیں ، ان کو کیا دکھائی نہیں دے رہا کہ سندھ کے کاشتکار کتنے پریشان ہیں ان کی زمینیں پانی نہ ملنے کے باعث بنجر ہورہی ہیں فصلیں سوکھ رہی ہیں۔

ان کا کہنا تھا وفاقی اور صوبائی حکومت کا یہ رویہ سندھ کی زراعت دشمنی ہے انہوں نے مطالبہ کیا کہ سندھ کے پانی کا مسئلہ فوری طور پر حل کرکےکاشتکاروں کو فصلوں کے لیے پانی فراہم کرکے ان کی زمینیں بنجر ہونے سے بچائی جائیں۔

متعلقہ تحاریر