سندھ ہائی کورٹ کا بڑا فیصلہ ، مشیر جیل خانہ جات کی ساری ٹیم فارغ
اعجاز جھکرانی نے سندھ ہائی کورٹ کے احکامات کو ہوا اڑاتے ہوئے تاحال کسی عہدے دار کو اس کے عہدے سے فارغ نہیں کیا ہے۔

سندھ کی جیل مافیا کو بڑا دھچکا، سندھ ہائی کورٹ نے مشیر جیل خانہ جات اعجاز جاکھرانی کی پوری ٹیم کو فارغ کردیا۔
سندھ ہائی کورٹ نے سندھ پولیس کی تقرریوں اور ترقیوں سے متعلق کیس کا سماعت کی اور بڑا فیصلہ دے دیا۔
سندھ ہائی کورٹ کے حکم پر جعلی اسسٹنٹ جیل سپرنٹنڈنٹس کو عہدوں سے ہٹا دیا۔ 34 جعلی اسسٹنٹ جیل سپرنٹنڈنٹ سندھ کی مختلف جیلوں میں اہم عہدوں کو تعینات تھے۔
یہ بھی پڑھیے
سندھ میں پانی کی قلت کے خلاف کاشتکاروں کا ہائی وے مظاہرہ، ٹریفک معطل
دریائے سندھ سے نہروں کو پانی کی فراہمی بند ، آبادگاروں کی صدائے احتجاج بلند
سندھ ہائی کورٹ نے اپنے فیصلے میں تمام غیر قانونی ترقیوں کو کالعدم بھی قرار دے دیا۔ مشیر جیل خانہ جات کے پرسنل سیکرٹری سنیل شاہ بھی 14 گریڈ میں پہنچ گئے۔
سندھ ہائی کورٹ کے فیصلے کی روشنی میں سکھر جیل کے غیر قانونی جیل سپرنٹنڈنٹ منظور شاہ بھی فارغ کردیئے گئے۔
مشیر جیل خانہ جات اعجاز جھکرانی نے سندھ ہائی کورٹ کے احکامات کو ہوا اڑاتے ہوئے تاحال کسی عہدے دار کو اس کے عہدے سے فارغ نہیں کیا ہے۔ کسی بھی اہم پوسٹ سے غیرقانونی طور پر تعینات اہلکاروں کو ہٹایا نہیں گیا۔
دوسری جانب سندھ ہائی کورٹ کے حکم پر محکمہ داخلہ سندھ نے خاموشی اختیار کرلی ہے جبکہ سیکرٹری محکمہ داخلہ سندھ نے جواب دینے سے بھی انکار کردیا ہے۔









