اداکارہ یمنیٰ زیدی عربی سپر ہیرو فلم میں جلوہ گر ہوں گی

فلم ”کرسٹا اور نائٹ اسٹالین“ کا ٹریلر یوٹیوب پر جاری، یمنیٰ زیدی نے اپنی دلکشی کا راز بھی بتادیا

پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ یمنیٰ زیدی عربی سُپر ہیرو فلم ”کرسٹا اور نائٹ اسٹالین“ میں  جلوہ گرہوں گی۔

ویڈیو شیئرنگ ایپ یوٹیوب پر گزشتہ روز ایک عربی سپر ہیرو فلم ”کرسٹا اور نائٹ اسٹالین“ کا ٹریلر ریلیز کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیے

جہیز کی لعنت کیخلاف صبور علی کا ڈرامہ”نیہر“ ناظرین کو پسند آگیا

بہروز سبزواری کی تصاویر وائرل ہو نے پر بیٹےکو تنقید کا سامنا

فلم کے مزاحیہ ٹریلر میں دو سپر ہیروز کو دکھایا گیا ہے جن کا تعلق دیسی خاندانوں سے ہےاور بظاہر دونوں اپنے راستے پر چلتے ہوئےمشکل میں پھنسےلوگوں کی مدد کرتے نظر آرہےہیں۔

ایکزوڈس پکچرز کے بینر تلے اجمل ظہیر احمد کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم کو یوٹیوب پر شیئر کرتے ہوئے بتایا گیا ہے کہ فلم ابھی عکس بندی کے مرحلے میں ہے۔ فلم کی  دلچسپ بات یہ ہے کہ فلم میں بڑے اور نامور ہالی ووڈ سپر ہیروز کی فلموں کے کچھ مشہور مناظر کی پیروڈیز بھی بنائی گئی ہیں۔

فلم کی پروڈکشن ٹیم نے صارفین سے سوال کیا  ہے کہ آپ اسے کس اسٹریمنگ پلیٹ فارم پر دیکھنا چاہیں گے؟ فلم کے ٹریلر میں یمنیٰ زیدی کی دو بار تھوڑی سی جھلک دکھائی گئی ہے لیکن اداکارہ کی شاندار اداکاری کے بارے میں تو سب ہی جانتے ہیں لہٰذا اداکارہ یقیناً اس فلم کا ایک اہم حصّہ ثابت ہوں گی۔

دوسری جانب اداکارہ نے اپنی دلکشی کا راز بھی بتادیا۔ایک سوشل میڈیا صارف نے اداکارہ سے چہرے کی دلکشی کا راز پوچھا کہ کہاں سے لی اتنی دلکشی ؟جس پر اداکارہ نے بے دھڑک کہا کہ میں نے  نئی ہائی لائٹس پیلٹ(میک اپ کا سامان)لی ہیں۔

متعلقہ تحاریر