3 بچوں کے قتل کا ڈراپ سین، قاتل کو نوشہرہ پولیس نے گرفتار کر لیا

پولیس حکام کے مطابق سنگدل باپ نے عید کے روز پانی کی ٹینکی میں ڈوب کر تینوں کو قتل کردیا تھا۔

نوشہرہ کے علاقے جہانگیرہ میں عید کے روز پانی کی ٹینکی میں ڈوب کر جاں بحق ہونے والے بچوں کے قتل کا ڈراپ سین ہو گیا، ڈی ایس پی اکوڑہ خٹک ارشد خان کے مطابق بچوں کو سنگدل باپ نے چوتھی شادی کی خاطر قتل کیا تھا۔

قتل کی تفصیلات بتاتے ہوئے ڈی ایس پی اکوڑہ خٹک کا کہنا تھا عید کے روز سنگدل باپ نے چوتھی شادی رچانے کی خاطر اپنے دو بیٹوں 6 سالہ بلال 3 سالہ عمر اور 4 سالہ بیٹی فجر کو پانی کی ٹینکی میں پھینک کر قتل کیا۔

یہ بھی پڑھیے

کمالیہ میں ٹرانسفارمرز کی چوری کا سلسلہ جاری، پولیس خاموش تماشائی بن گئ

قصور پولیس کی بروقت کارروائی ، 6 سالہ بچی کا قاتل گرفتار

تھانہ اکوڑہ میں ایف آئی آر بچوں کی والدہ کی مدعیت میں درج  کیا گیا ہے ابتدائی طور مقدمہ درج ہونے کے بعد مقامی پولیس  نے سی سی ٹی وی فوٹیج حاصل کرلی تھی۔

سی سی ٹی وی فوٹیج میں واضح طور پر بچوں کو اپنے والد کے ساتھ جاتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

والدہ کے مطابق ظلم باپ نے بچوں کا پورسٹ مارٹم بھی نہیں کروایا تھا۔

پولیس کے مطابق کم سن بچوں کو قتل کرنے والے بے رحم باپ کی گرفتاری کیلئے مختلف جہگوں پر چھاپے جاری تھے، چند دن کی محنت اور کوشش کے بعد پولیس ملزم ناصر خان تک پہنچنے میں کامیاب ہو گئی ۔ ابتدائی تفتیش میں ملزم نے اعتراف جرم کر لیا ہے.

متعلقہ تحاریر