پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں سے متعلق اہم فیصلے کل متوقع، ذرائع
نیوز 360 کے ذرائع کا کہنا ہے تمام طرح کی سبسڈی ختم کرنے سے پیٹرول کی فی لیٹر قیمت 195 روپےہو جائےگی جبکہ ڈیزل کی فی لیٹر قیمت 230 روپے ہو جائے گی۔
عالمی سطح پرپیٹرولیم کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کے پیش نظر پاکستان میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کےحوالےسےاہم فیصلےکل متوقع ہے۔
نیوز 360 کے ذرائع کے مطابق مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے سے متعلق کل اہم فیصلہ متوقع ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے پیٹرولیم مصنوعات پر دی جانے والی سبسڈی کو مرحلہ وار ختم کیا جا سکتا ہے ، سبسڈی کو مرحلہ وار ختم کر کے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بڑھائی جائیں گی۔
یہ بھی پڑھیے
مفتاح اسماعیل ناتجربہ کار وزیر خزانہ ہیں، ڈالر 234 کا ہوجائیگا، قیصر شیخ
ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ اوگرانے پٹرولیم مصنوعات پر بڑھتی ہوئی سبسڈی سے آگاہ کر دیا۔
نیوز 360 کے ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ فی لیٹر پٹرول پر حکومت 29روپے60پیسے سبسڈی دیتی ہے۔
ذرائع کا کہناہے کہ سولہ مئی سے فی لیٹر پٹرول کی یہ رقم 45روپے14پیسے تک پہنچ جائے گی۔
ذرائع کے مطابق ڈیزل پر فی لیٹر سبسڈی اس وقت 73 روپے چار ہے ، سولہ مئی سے ڈیزل پر سبسڈی 85روپے85پیسے تک پہنچ جائے گی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ مٹی کے تیل پر فی لیٹر سبسڈی 43روپے16پیسے ہے ، سولہ مئی سے مٹی کے تیل پر فی لیٹر سبسڈی 50.44 روپے ہو جائے گی۔ لائیٹ ڈیزل آئل پر اس وقت فی لیٹر سبسڈی 64.70 روپے ہے۔ سولہ مئی سے لائیٹ ڈیزل پر یہ سبسڈی 68روپےفی لیٹر ہو جائے گی۔
نیوز 360 کے ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہساری سبسڈی ختم کریں تو فی لیٹر پٹرول 45روپے15پیسے بڑھا نا پڑے گا ،پوری سبسڈی ختم کرنے سے پٹرول 195روپے کا ہو جائے گا ،جبکہ مکمل سبسڈی ختم کرنے سے ڈیزل 230روپے فی لیٹر تک پہنچ سکتاہے۔
مٹی کے تیل پر ساری سبسڈی ختم کرنے سے 176روپےکاہو جائے گا۔ اسی طرح لائیٹ ڈیزل کی مکمل سبسڈی خاتمے سے فی لیٹر 186روپے31پیسے تک پہنچ جائے گا۔
ڈالر کے مقابلے میں روپے کی بے قدرے بھی پٹرولیم مصنوعات قیمتوں میں اضافے کاباعٺ ہے۔
پیٹرولیم مصنوعات قیمتوں کا حتمی فیصلہ وزارت خزانہ وزیر اعظم کی مشاورت سے کریگی۔









