شمالی وزیرستان میں خودکش دھماکہ ، 3 جوان اور 3 بچے شہید
ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ شمالی وزیرستان کے علاقے میرانشاہ میں دہشتگردوں کی سرکوبی کے لیے انٹیلی جنس بیس آپریشن شروع کردیا گیا ہے۔

شمالی وزیستان کے عللقے میرانشاہ میں خود کش دھماکے کے نتیجے میں 3 سیکورٹی اہلکار شہید جبکہ تین معصوم بچے بھی جان سے گئے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری ہونے والے اعلامیے کے مطابق شمالی وزیرستان کے علاقے میرانشاہ میں خودکش بم دھماکے کے نتیجے میں پاک فوج کے 3 جوانوں سمیت 3 بچے بھی شہید ہو گئے ہیں۔
یہ بھی پڑھیے
ویڈیو میں نام بتادیئے، قتل کیا گیا تو ویڈیو سامنے آجائیگی، عمران خان
چینی اساتذہ کے قاتلوں کو جلد سخت سزا دی جائے، چینی وزیر خارجہ
ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق شہید ہونے والے جوانوں میں لانس حوالدار زبیر قادر ، سپاہی عزیر اصفر اور قاسم مقصود شامل ہیں۔
ترجمان آئی ایس پی آر کے مطابق شہید ہونے والے بچوں میں احسن ، احمد حسن اور انعم شامل ہیں۔
آئی ایس پی آر کے مطابق 35 سالہ لانس نائیک زبیر قادر کا تعلق سیالکوٹ سے ہے ، 21 سالہ سپاہی عزیر اصفر کا تعلق ہری پور سے ہے جبکہ 22 سالہ سپاہی قاسم مقصود کا تعلق ملتان سے ہے۔
ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق انٹیلی جنس ایجنسی خود کش حملہ آور اور ان کے سہولت کاروں کے خلاف تحقیقات کررہی ہیں۔ اور اس حوالے سے انٹیلی جنس بیس آپریشن شروع کردیا گیا ہے۔









