اسرائیلی مظالم کے خلاف اداکارہ مارک روفالو اور ماڈل بیلا حدید نے آواز بلند کردی

واضح رہے کہ گذشتہ دونوں الجزیرہ کی خاتون صحافی شیریں ابوعاقلہ مغربی کنارے کے شہر جینین میں اسرائیلی فوج کی گولی لگنے سے وفات پاگئیں۔

اسرائیلی فوج کے ہاتھوں قتل ہونے والی خاتون صحافی اور فلسطینیوں پر ہونے والے ظلم کے خلاف معروف امریکی ایکٹر ڈائریکٹر مارک ایلن روفالو اور معروف ماڈل بیلا حدید نے آواز بلند کردی ہے۔

فلسطین میں اسرائیلی فوج کی گولی سے ہلاک ہونے والے الجزیرہ کی خاتون صحافی کے قتل پر صدائے احتجاج بلند کرتے ہوئے معروف امریکی ایکٹر اور ڈائریکٹر مارک ایلن روفالو نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر الجزیزہ کی خبر کو ری ٹوئٹ کرتے ہوئے لکھا ہے کہ "فلسطینی عوام اور جمہوریت کے لیے یہ ایک اور بڑا نقصان ہے۔ گوکہ سفاکانہ اور ظالمانہ اقدامات کی فہرست بہت طویل ہے۔”

دوسری جانب فلسطینیوں کے خلاف بڑھتے ہوئے اسرائیلی مظالم کے خلاف آواز بلند کرتے ہوئے معروف فلسطینی نژاد امریکی ماڈل بیلا حدید نے نیویارک سٹی میں ٹاپ شرٹ پہن کر انوکھے انداز میں آواز بلند کی ہے ، ٹاپ شرٹ پر دیکھا جا سکتا ہے کہ لکھا ہے ‘فری فلسطین’۔”

یہ بھی پڑھیے

بھارتی ریئلٹی اسٹار شہناز گل بھی” پسوڑی “کے عشق میں مبتلا

ہنزہ کے نوجوانوں نے پسوڑی کو نئے انداز میں پیش کردیا

بیلا حدید نہ صرف فلسطینیوں کے بارے میں بات کرنے سے گھبراتی ہیں بلکہ سوشل میڈیا پر آواز اٹھانے سے گریز نہیں کرتی ہیں۔”

 

View this post on Instagram

 

A post shared by H Pakistan (@hellopakistan)

واضح رہے کہ گذشتہ دونوں الجزیرہ کی خاتون صحافی شیریں ابوعاقلہ مغربی کنارے کے شہر جینین میں اسرائیلی فوج کے انسداد دہشتگردی آپریشن کی کوریج کر رہی تھیں، گولی لگنے سے وفات پاگئیں۔

اسرائیلی فوج نے جینین کے علاقے میں مبینہ طور پر پچھلے چند ہفتوں کے دوران 19 اسرائیلی شہریوں کو قتل کرنے والے مبینہ ملزمان کی گرفتاری کیلیے آپریشن کیا تھا۔

آپریشن کے دوران اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے الجزیرہ ٹی وی کی صحافی شیریں ابو عاقلہ ہلاک ہوگئیں۔

متعلقہ تحاریر