بھارتی ریئلٹی اسٹار شہناز گل بھی” پسوڑی “کے عشق میں مبتلا

بھارتی ریئلٹی ٹی وی اسٹار نے علی سیٹھی اور شائے گل کے گانے پر  ڈانس کیا ہے جس کی وڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی

بھارتی ریئلٹی اسٹار شہناز گل بھی پاکستا نی موسیقی کے مقبول ترین پروگرام  کوک اسٹیوڈیوسیزن 14 کے شہرہ آفاق گیت ” پسوڑی “ کے عشق میں مبتلا ہوگئیں۔

اداکارہ  نے علی سیٹھی اور شائے گل کے گانے پر  ڈانس کیا ہے جس کی وڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

یہ بھی پڑھیے

ہنزہ کے نوجوانوں نے پسوڑی کو نئے انداز میں پیش کردیا

ڈچ گلوکارہ نے پسوڑی کا انگریزی ورژن گاکر دھوم مچادی

کوک اسٹوڈیو سیزن 14 کے مقبول ترین گیت کی شہرت کم ہونے کا نام نہیں لے رہی۔ڈچ سنگر ایما ہیسٹرز  نے پسوڑی کا انگریزی ورژن پیش کیا تو بھارتی ریئلٹی ٹی وی اسٹار شہناز گل  نے اس گانے پر ڈانس وڈیو  بناکر انسٹاگرام پر  اپ لوڈ کردی۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Shehnaaz Gill (@shehnaazgill)

وڈیو میں شہناز گل سرخ لباس میں  ڈانس کرتی نظر آرہی ہیں۔ ویڈیو کے ساتھ کیپشن میں انہوں نے گانے کی چند سطریں  ’’آ چلے لیکر تجھے، ہے جہاں سلسلے‘‘ بھی لکھیں۔اداکارہ کی وڈیو پرتقریباً ایک لاکھ 40 ہزار افراد نے پسندیدگی کا اظہار کیا  ہے۔

متعلقہ تحاریر