فلم جاوید اقبال نے پابندی کے باوجود کامیابی کے جھنڈے گاڑھ دیے
یوکے ساؤتھ ایشین فلم فیسٹیول میں فلم جاوید اقبال نے بہترین اداکار اور بہترین ہدایت کار کے ایوارڈ جیت لیے، آئی ایم ڈی بی فلم کو 8.4ریٹنگ دیدی

فلم جاوید اقبال دی ان ٹولڈ اسٹوری آف آ سیریل کلر نے پاکستان میں نمائش پر پابندی کے باوجود عالمی سطح پر کامیابی کے جھنڈے گاڑھ دیے۔یوکے ساؤتھ ایشین فلم فیسٹیول میں جاوید اقبال نے بہترین اداکار اور بہترین ہدایت کار کا ایوارڈ جیت لیا۔اداکار یاسر حسین اور ہدایت کار ابوعلیحہ کومب
دوسری جانب فلموں کی ریٹنگ جاری کرنے والی ویب سائٹ آئی ایم ڈی بی نے فلموں کو8.4ریٹنگ دیدی۔
یہ بھی پڑھیے
کیا نوشین شاہ یاسر حسین کی شادی پر بن بلائی مہمان تھیں؟
اداکار یاسر حسین کی انسٹاگرام پر بیگم کے حسن کی تعریف
فلم کے ہدایت کار ابوعلیحہ نے اپنی پہلی کامیابی پر خوشی کا اظہار کرتےہوئے کہا ہے کہ یوکے ساؤتھ ایشین فلم فیسٹیول میں یاسر حسین کو جاوید اقبال پر بہترین اداکار کا ایوارڈ مل گیا اور ابوعلیحہ کو بہترین ہدایت کار کا۔
پھر ایشین یوکے فلم فیسٹیول میں یاسر حسین کو جاوید اقبال پر بہترین اداکار کا ایوارڈ مل گیا اور ابوعلیحہ کو بہترین ہدایتکار کا۔
فلم جاوید اقبال کو ملنے والے یہ پہلے ایوارڈ ہیں۔ انشااللہ دنیائے فلم کے ہر معتبر فیسٹیول میں یہ فلم جائے گی اور پاکستان کا نام روشن کرکے آئے گی۔ pic.twitter.com/FkTPztJgJJ
— Abu Aleeha (@abualeeha) May 15, 2022
انہوں نے لکھا کہ فلم جاوید اقبال کو ملنے والے یہ پہلے ایوارڈ ہیں۔ انشااللہ دنیائے فلم کے ہر معتبر فیسٹیول میں یہ فلم جائے گی اور پاکستان کا نام روشن کرکے آئے گی۔
دوسری جانب دنیا بھر میں فلموں کی درجہ بندی کرنے والی معروف ترین ویب سائٹ آئی ایم ڈی بی نے فلم جاوید اقبال : دی ان ٹولڈ اسٹوری آف آ سیریل کلر کو10میں سے 8.4 ریٹنگ دیدی۔
اداکارہ عائشہ عمر نے اپنی انسٹاگرام پوسٹ میں آئی ایم ڈی بی کی ریٹنگ کا عکس شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ آپ سب کا شکریہ جویہ محسوس کرتے ہیں کہ ہم اس کہانی کو اچھی طرح سے پیش کرنے میں کامیاب ہوئے ہیں ۔
View this post on Instagram
انہوں نے لکھا کہ اب تک صرف چند ہزار لوگوں نے فلم دیکھی ہے کیونکہ یہ فلم پاکستان میں ریلیز کیلیے تاحال حکومتی اجازت کی منتظر ہے اور فیسٹیول کی افتتاحی فلم کے طور پر اسے صرف یوکے ساؤتھ ایشین فلم فیسٹیول میں دکھایا گیا ہے۔
انہوں نے لکھا کہ ہم چاہتے ہیں اور دعاگو ہیں کہ پوری دنیا اور پاکستان ہماری اس محنت کو دیکھے اور پھر انشا اللہ مزید لوگ اس فلم کو ریٹ کریں گے۔ انہوں نے لکھا کہ اس کامیابی کا کریڈٹ سیریل کلر کی اس ان کہی کہانی کی پوری ٹیم، کاسٹ، ڈائریکٹر اور پروڈیوسر کو جاتا ہے۔









