عشنا شاہ نے عامر لیاقت کی پہلی اہلیہ سے کیا سبق سیکھا؟
آپا نے بطور مثال مجھ پر واضح کیا کہ صبر، باوقار خاموشی اور کسی مسئلے کو اللہ پر چھوڑدینا ہی بہترین ردعمل ہے،عشنا شاہ

اداکارہ عشنا شاہ معروف میزبان عامر لیاقت کا عبرت ناک انجام دیکھنے کے بعد انکی پہلی اہلیہ سیدہ بشریٰ اقبال کے اوصاف کی گرویدہ بن گئیں۔
اداکارہ نے بشریٰ اقبال کے صبر کو قابل تقلید مثال قرار دیتے ہوئے ان کا شکریہ ادا کیا ہے۔
یہ بھی پڑھیے
عامر لیاقت کا صحافت، سیاست، شادی میں ناکامی کے بعد ملک چھوڑنے کا فیصلہ
عامر لیاقت اور دانیہ شاہ کی سوشل میڈیا جنگ، گندگی کے ڈھیر میں تبدیل
ٹوئٹر پر جاری بیان میں اشنا شاہ نے بشریٰ اقبال کو آپا مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آپا نے بطور مثال مجھ پر واضح کیا کہ صبر، باوقار خاموشی اور کسی مسئلے کو اللہ پر چھوڑدینا ہی بہترین ردعمل ہے، اب سے میں اس عمل کو اپنی زندگی میں عملی اور شعوری طو ر پر اپناؤں گی۔
Syeda Bushra Iqbal Appa has shown me by example that patience, a dignified silence and resting one’s case to Allah is the best reaction. From now forth, I will be actively and very consciously implementing this in my life, inshallah.
Thank you for the lesson, Appa. 🙏— Ushna Shah (@ushnashah) May 15, 2022
اداکارہ نے اپنی ٹوئٹ میں اس سبق کو سیکھنے کے لیے سیدہ بشریٰ اقبال کا شکریہ بھی ادا کیا۔
دوسری جانب معروف اسٹائلسٹ فریحہ الطاف اور معروف فیشن ڈیزائنر دیپک پروانی نے عامر لیاقت کے ہمیشہ کیلیے ملک چھوڑنے کے فیصلے پر خوشی کا اظہار کردیا۔
All in favour of #AmirLiaqat leaving the country please retweet. #pleasego #leave #RetweeetPlease
— Frieha Altaf (@FriehaAltaf) May 15, 2022
فریحہ الطاف نے پلیز گو اور لیوو کے ہیش ٹیگز استعمال کرتے ہوئے اپنے ٹوئٹ میں لکھا کہ جولوگ عامر لیاقت کے ملک چھوڑنے کے فیصلے کے حق میں ہیں وہ اس ٹوئٹ کو ری ٹوئٹ کریں۔
All in favour of #AmirLiaqat leaving the country please retweet. #pleasego #leave #RetweeetPlease
— Frieha Altaf (@FriehaAltaf) May 15, 2022
دیپک پروانی نے اپنے ٹوئٹ میں عامر لیاقت کا نام لیے بغیر لکھاکہ شکر ہے کم ازکم ایک گھٹیہ شخص نے تواس ملک کو ہمیشہ کیلیے چھوڑنے کا دعویٰ کررہا ہے۔









