سابق ایس ایس جی کمانڈو لیفٹیننٹ کرنل (ر) عاصم عمران خان کے سیکیورٹی انچارج تعینات

رہنما پی ٹی آئی شہباز گل نے عاصم اظہر کی تعیناتی سے متعلق سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پیغام شیئر کیا ہے۔

سابق وزیراعظم عمران خان کے اپنی زندگی کے حوالے سے خدشات کے اظہار کے بعد پاکستان تحریک انصاف کی قیادت نے اپنے قائد کی سیکیورٹی کی ذمہ داری لیفٹیننٹ کرنل (ر) عاصم کو سونپ دی ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پی ٹی آئی رہنما شہباز گل نے کہا کہ کرنل (ر) عاصم کل سے میری ٹیم کا باقاعدہ حصہ ہوں گے اور اپنی ذمہ داریاں نبھانا شروع کر دیں گے۔

یہ بھی پڑھیے

ن لیگ حکومت کی سرکاری خرچ پر عمران خان کے خلاف اشتہاری مہم شروع

کراچی کے علاقے کھارادر میں دھماکا، ایک خاتون جاں بحق، 12 زخمی اسپتال منتقل

انہوں نے مزید کہا کہ مجھے امید ہے کہ کرنل عاصم آپ سب کی توقعات پر پورا اترنے کے لیے محنت اور تندہی سے کام کریں گے۔

واضح رہے کہ سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر وزیراعظم شہباز شریف نے پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کو فول پروف سیکیورٹی فراہم کرنے کے لیے وزارت داخلہ کو ہدایت کی تھی۔

وزیراعظم شہباز شریف کی ہدایت پر چیئرمین تحریک انصاف کو چیف سیکیورٹی آفیسر فراہم کیے گئے تھے۔

وزارت داخلہ کی جانب سے جاری ہونے والے اعلامیے میں کہا گیا تھا کہ وزیراعظم کے ہدایت پر عمران خان کو فول پروف سیکیورٹی فراہم کی جارہی ہے۔

وزارت داخلہ نے اپنے بیان میں کہا تھا کہ پی ٹی آئی وزارت داخلہ سے گفتوشنید کے لیے کوئی فوکل پرسن بھی تعینات کرے اور اگر کوئی سیکیورٹی تھریٹ ہے تو وہ بھی شیئر کرے۔

وزارت داخلہ کی جانب سے عمران خان کو فراہم کی جانے والے سیکیورٹی اہلکاروں میں اسلام آباد پولیس کے 22، ایف سی کے 72 اہلکار شامل ہیں ، کے پی پولیس کے 36، جی بی کے 6 اہلکار صوبائی حکومتوں نے بھی سیکیورٹی کیلئے دیئے ہیں۔

وزارت داخلہ کا کہنا ہے ایس ایم ایس سیکیورٹی کے 26، عسکری سیکیورٹی کے 9 اہلکار بھی بنی گالہ ہاؤس پر مامور ہیں، دوران موومنٹ عمران خان کے ساتھ اسلام آباد پولیس کی 4 گاڑیاں ، 23 اہلکار اور رینجررکی ایک گاڑی اور 5 اہلکار ہوتے ہیں۔

متعلقہ تحاریر