تحریک انصاف کے 25 منحرف اراکین پنجاب اسمبلی کی قسمت کا فیصلہ کل

الیکشن کمیشن آف پاکستان نے دلائل مکمل ہونے پر پی ٹی آئی پنجاب کے 25 منحرف ارکان سے متعلق فیصلہ محفوظ کرلیا ہے۔

الیکشن کمیشن نے حمزہ شہباز کو ووٹ دینے والے تحریک انصاف کے 25 منحرف اراکین کے حوالے سے فیصلہ محفوظ کر لیا۔ فیصلہ کل دوپہر 12 بجے سنایا جائے گا۔

چیف الیکشن کمشنر کی سربراہی میں 3 رکنی بنچ نے کیس کی سماعت کی۔ پاکستان تحریک انصاف سمیت منحرف ارکان کے وکلا حتمی دلائل  دئیے جس کے بعد بنچ نے فیصلہ محفوظ کرلیا گیا۔ واضح رہے کہ  الیکشن کمیشن نے ریفرنسزپر20 مئی تک فیصلہ کرنا ہے۔

یہ بھی پڑھیے

لاہور ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن کی عمران خان کو دعوتِ خطاب

ضمانتوں کے باوجود پنجاب اسمبلی کے اہلکاروں کی گرفتاریاں جاری

گذشتہ روز الیکشن کمیشن میں پی ٹی آئی کے 25 منحرف ارکان پنجاب اسمبلی کیس کی سماعت کے دوران پی ٹی آئی نے بیان حلفی اور جواب کی دستخط شدہ کاپی کمیشن کو پیش کی تھی۔

منحرف اراکین کے وکلا کا موقف تھا کہ آرٹیکل 63 اے کے تحت پارلیمانی پارٹی ارکان کو ہدایات جاری کرتی ہے اور پارٹی پالیسی جاری نہ کرنے پر آرٹیکل 63 اے کا اطلاق نہیں ہوتا۔

یاد رہے گذشتہ ہفتے الیکشن کمیشن آف پاکستان نے پی ٹی آئی کے منحرف ارکان قومی اسمبلی کے خلاف نا اہلی ریفرنس مسترد کردیا تھا۔

فیصلے میں کہا گیا تھا کہ منحرف اراکین کے حوالے سے ٹھوس شواہد نہیں دیے جاسکے اور آرٹیکل 63 اے کے تحت ریفرنس ثابت نہیں کیا جا سکا۔

متعلقہ تحاریر