کیوی کرکٹ بورڈ کی پاکستان کو سہ فریقی ٹی20 سیریز میں شرکت کی دعوت
نیوزی لینڈ نے پاکستان اور بنگلہ دیش کو ٹی 20 ورلڈکپ سے قبل ٹی 20 سیریز کی دعوت دی، پاکستان کو اسی عرصے میں انگلینڈ کیخلاف 7 ٹی 20میچز کو ایڈجسٹ کرنا ہے

کیوی کرکٹ بورڈ نے ٹی 20ورلڈکپ سے قبل پاکستان کرکٹ بورڈ کو سہ فریقی ٹی ٹوئنٹی سیریز میں شرکت کی دعوت دے دی۔
سینئر صحافی شاہد ہاشمی کے مطابق نیوزی لینڈ نے پاکستان کوٹی 20 ورلڈکپ سے پہلے سہ فریقی ٹی 20 سیریز میں شرکت کی دعوت دی ہے۔
یہ بھی پڑھیے
یاسر عرفات کے بیٹے کی شاندار فاسٹ بولنگ کی وڈیو وائرل
پی سی بی کو رواں سال پی ایس ایل سے 2 ارب روپے کا منافع
انہوں نے لکھا کہ پی سی بی نے کیوی بورڈ کی پیشکش پر غور کیا ہےکیونکہ انہیں اسی عرصے میں انگلینڈ کے خلاف اپنے 7 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچز کو ایڈجسٹ کرنا ہے۔انہوں نے لکھا کہ جب آپ ٹاپ ٹیم ہوتے ہیں تو پیشکش آتی ہے۔
New Zealand has invited Pakistan to feature in a T20I tri series before 2022 T20World Cup.. PCB considering the offer as they needed to adjust their 7 T20Is against England at home in that same period… when you are a top team, offer comes ! Grow more #TeamPakistan
— Shahid Hashmi (@hashmi_shahid) May 17, 2022
جیو نیوز کے مطابق پی سی بی کو ٹی ٹوئنٹی سہ فریقی سیریز کی باقاعدہ دعوت موصول ہوگئی ہے۔ سہ فریقی سیریز میں نیوزی لینڈ نے بنگلادیش اور پاکستان کو کھیلنے کی دعوت دی ہے تاہم پی سی بی نے نیوزی لینڈ کو اب تک جواب نہیں دیا۔
پی سی بی کی جانب سے شیڈول دیکھ کرنیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ کو جواب دیا جائےگا۔ سہ فریقی سیریز رواں سال ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ سے قبل کھیلنے کے امکانات ہیں۔









