وزیر اعلیٰ پنجاب کا انتخاب کالعدم قرار دینے کی درخواست کل سماعت کیلیے مقرر
چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ محمد امیر بھٹی کل صبح 11بجے سماعت کرینگے،درخواست تحریک انصاف کے 5 ارکان نے دائر کی تھی
لاہور ہائیکورٹ نے وزیر اعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز کا انتخاب کالعدم قرار دینے کی درخواست کل سماعت کیلئے مقرر کردی۔
چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ محمد امیر بھٹی کل صبح 11 بجے درخواست پر سماعت کریں گے۔ درخواست پی ٹی آئی کے سبطین خان سمیت 5اراکین کی جانب سے دائر کی گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیے
تحریک انصاف کے 25 منحرف اراکین پنجاب اسمبلی کی قسمت کا فیصلہ کل
وزیراعلیٰ پنجاب نے شادیوں میں ون ڈش پارٹی کا حکم دے دیا
درخواست میں موقف اختیار کیاگیا ہے کہ الیکشن کے روز پی ٹی آئی اور ق لیگ کے اراکین اسمبلی کو حمزہ شہباز کے ایما پر اسمبلی سے نکال دیا گیا ، پولیس نے ہمارے ووٹرز کو حق رائے دہی سے زبردستی روکا۔
درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ حمزہ شہباز کا الیکشن غیر قانونی ہےلہٰذا اسے کالعدم قرار دیا جائے۔









