مانچسٹر سٹی نے ایک مرتبہ پھر انگلش پریمیئر لیگ جیت لی
ایسٹن ولا کے ابتدائی 2 گول کے بعد مانچسٹر سٹی نے 75ویں منٹ کے بعد 5 منٹ میں 3 گول داغ کر میچ کا پانسہ پلٹ دیا، مانچسٹر سٹی نے 5 سال میں چوتھی مرتبہ ٹائٹل اپنے نام کیا

مانچسٹر سٹی نے ایسٹن ولا کو 2 کے مقابلے میں3 گول سے شکست دیکر پانچ سالوں میں چوتھی مرتبہ انگلش پریمیئر لیگ جیت لی ۔
اتوار کو اتحاد اسٹیڈیم میں کھیلے گئے فائنل میچ میں مانچسٹرسٹی اور ایسٹن ولاکی ٹیمیں آمنے سامنے آئیں۔
یہ بھی پڑھیے
ایف اے کپ کا فائنل ، لیور پول کے ہاتھوں چیلسی کو شکست
میراڈونا کی ہینڈ آف گاڈ جرسی ایک ارب 73 کروڑ روپے میں فروخت
The boys in blue never give in! 💪#ManCity pic.twitter.com/PhMFh675mG
— Manchester City (@ManCity) May 22, 2022
37ویں منٹ میں ایسٹن ولا کے کیش نے میچ کا پہلا گول کرکے اپنی ٹیم کو برتری دلائی جبکہ 69 ویں منٹ میں کوٹینو نے گول کرکے ایسٹن ولا کی برتری کو 0-2 کر کے مانچسٹر سٹی کی جیت کے امکانات ختم کردیے گئے۔
It’s on, it’s on, my goodness it’s on! 🙌#ManCity pic.twitter.com/GMl7iGluXX
— Manchester City (@ManCity) May 22, 2022
تاہم اگلے 5منٹ میں مانچسٹر سٹی نے پانسہ پلٹ دیا۔گن ڈوگین نے 76ویں، روڈری نے 78 ویں اور 81 ویں منٹ میں گن ڈوگن نے اپنا دوسرا گول کرکے ٹیم کو سبقت دلادی جو آخری وقت تک قائم رہی۔
Let’s call it what it is, it’s a masterpiece pic.twitter.com/4KA7NLMZlx
— Manchester City (@ManCity) May 22, 2022
یاد رہے مانچسٹر سٹی پچھلے پانچ سیزن میں چوتھی بار ٹائٹل اپنے نام کرنے میں کامیاب ہوئی ہے۔









