نیشنل سیونگز فوری ادائیگی کے نظام ”راست “سے منسلک
اب قومی بچت اسکیموں کے صارفین کیلیے اپنی ادائیگیاں براہ راست بینک کھاتوں میں وصول کرنا ممکن ہوگیا
سینٹرل ڈائریکٹوریٹ آف نیشنل سیونگز کو پاکستان کے پہلے فوری ادائیگی کے نظام راست سے منسلک کردیا گیا۔
اب قومی بچت اسکیموں کے صارفین کیلیے اپنی ادائیگیاں براہ راست بینک کھاتوں میں وصول کرنا ممکن ہوگیا۔
یہ بھی پڑھیے
رواں برس حج اخراجات 8 لاکھ 50 ہزار ہوں گے، وزارت مذہبی امور
پی آئی اے کی حج آپریشن کی تیاریاں مکمل، پہلی پرواز 31مئی کو اڑان بھرے گی
اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے اعلان کیا ہے کہ قومی بچت اسکیموں کے صارفین اب برانچز میں جائے بغیر اپنی ادائیگیاں براہ راست بینک کھاتوں میں وصول کرسکیں گے۔
1/3 #SBP is pleased to announce the successful integration of Central Directorate of National Savings (CDNS) with #Raast. Now customers of CDNS can receive their payments directly into their bank accounts without going to branches. pic.twitter.com/S7BUT2zUDk
— SBP (@StateBank_Pak) May 22, 2022
مرکزی بینک نے مزید کہا ہے کہ راست کے ساتھ اس انضمام کے بعد صارفین اپنی ادائیگیاں بینک کھاتوں میں مفت، تیز رفتار اور محفوظ طریقے سے وصول کرتے ہیں، یہ جدت بچت اسکیموں میں دلچسپی رکھنے والے صارفین کی زندگی کو آسان بنا دے گی۔
مرکزی بینک نے کہا کہ سینٹرل ڈائریکٹوریٹ آف نیشنل سیونگز پہلا سرکاری ادارہ ہے جسے راست کے ساتھ منسلک کیا گیا ہے ،اس عمل سے پاکستان میں ادائیگیوں کو ڈیجیٹائز بنانے کے لیےمرکزی بینک کی کوششوں کو وسعت ملے گی۔
یاد رہے کہ فوری ادائیگی کا یہ نظام تیزی سے صارفین میں فروغ پارہا ہے۔گزشتہ ہفتے مرکزی بینک نے اعلان کیا تھا کہ فروری میں متعارف کرائے گئے فوری ادائیگیوں کے نظام میں اب تک ایک کروڑ سے زائد صارفین رجسٹریشن کراچکے ہیں ۔