جناح اسپتال لاہور میں منکی پاکس بیماری کا پہلا مریض رپورٹ ہوگیا

یونیورسٹی آف میری لینڈ امریکا کے شعبہ متعدی امراض کے سربراہ ڈاکٹر فہیم یونس کا کہنا ہے منکی پاکس کا وائرس کورونا وائرس کی طرح خطرناک نہیں ہے۔

لاہور کے جناح اسپتال میں منکی پاکس بیماری کا پہلا مریض رپورٹ ہوا، مریض جناح ہسپتال کے میڈیکل یونٹ ون میں زیر علاج ہے۔ کورونا وائرس کے بعد لاہور شہر میں نئی وبا آگئی، منکی پاکس سے لاہور کے شہری خوفزدہ ہو رہے ہیں

تفصیلات کے مطابق ڈاکٹر زکا کہنا ہے کہ منکی پاکس بیماری بندروں سے لگتی ہے۔ منکی پاکس بیماری ایک انسان سے دوسرے انسان میں بھی منتقل ہو سکتی ہے۔ دوسری جانب بیماری کے پھیلاؤ سے بچنے اور روک تھام کے لیے لیبارٹری اور سرویلنس کے عمل کو بڑھانے کے لئے حکم نامہ جاری کر دیا گیا۔

یہ بھی پڑھیے

پاکستانی پروفیسر ذوالفقارعلی بھٹہ دنیا کے100بہترین طبی سائنسدانوں میں شامل

منکی پاکس کا کرونا جیسی وبا بننا ناممکن ہے، ڈاکٹر فہیم یونس

واضح رہے کہ ڈبلیو ایچ او نے بھی گزشتہ روز منکی وائرس کے پھیلاؤ میں تیزی کا خدشہ ظاہر کیا تھا۔ عالمی ادارہ صحت کا کہنا ہے کہ وائرس دوسرے ممالک میں بھی پھیلنے کا خدشہ ہے۔

واضح رہے کہ گذشتہ دنوں یونیورسٹی آف میری لینڈ امریکا کے شعبہ متعدی امراض کے سربراہ ڈاکٹر فہیم یونس نے منکی پاکس کے حوالے سے دنیا بھر میں پائے جانے والے خوف و ہراس کے حوالے سے اہم وضاحت جاری کی تھی۔

ڈاکٹر فہیم یونس کا کہنا تھا منکی پاکس کے کیسز تشویش کا باعث ہیں لیکن اس بیماری کے کورونا جیسی وبائی مرض سے جوڑنا کسی بھی صورت ٹھیک نہیں ہے ، کیونکہ اس سے موت کے چانسز صفر فیصد ہیں۔

ڈاکٹر فہیم یونس نے اپنے وضاحتی ٹوئٹ میں منکی پاکس کے کورونا وبا جیسے خطرناک نہ ہونے کی وجوہات بھی بتادیں اور اس پر قابو پانے کا حل بھی تجویز کردیا ہے۔

متعلقہ تحاریر