قومی ہاکی ٹیم کے کوچ کی حالت حکومتی ترجیحات پر سوالیہ نشان
پاکستان ہاکی ٹیم کے کوچ نے پاکستان کرکٹ ٹیم کی ٹوپی پہنی ہوئی ہے، کیا ہمارے پاس اپنی ہاکی ٹیم کے لیے آفیشل کیپ نہیں ہے؟صحافی فیضان لاکھانی

قومی ہاکی ٹیم کے کوچ کی حالت نےقومی کھیل کیلیے حکومتی ترجیحات پر سوالیہ نشان لگادیا۔
اسپورٹس جرنلسٹ فیضان لاکھا نی نے ٹوئٹر پر قومی ہاکی ٹیم کے کوچ کی تصویر شیئر کردی۔تصویر میں قومی ہاکی ٹیم کے کوچ کو پاکستان کرکٹ ٹیم کی کیپ پہنے ہوئے ہیں۔
یہ بھی پڑھیے
ایشیا ہاکی کپ، پاکستان نے انڈونیشیا کو 13 گولز سے ہرا دیا
ہنزہ میں لڑکیوں کا آئس ہاکی میچ ، کینیڈین ہائی کمشنر ریفری بن گئیں
فیضان لاکھانی نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا کہ پاکستان ہاکی ٹیم کے کوچ نے پاکستان کرکٹ ٹیم کی ٹوپی پہنی ہوئی ہے۔ کیا ہمارے پاس اپنی ہاکی ٹیم کے لیے آفیشل کیپ نہیں ہے؟ایک صارف نے فیضان لاکھانی کے ٹوئٹ پر اعتراض اٹھایا کہ یہ پاکستان کی کیپ ہے،کھیلوں کو سیاست میں تقسیم مت کردیں۔
The coach of Pakistan Hockey team wearing cap of Pakistan Cricket team. Don’t we have an official cap for our own Hockey side? pic.twitter.com/97oFtCm4eP
— Faizan Lakhani (@faizanlakhani) May 26, 2022
اس پر فیضان لاکھانی نے صارف کی اصلاح کرتے ہوئے لکھا کہ اس کا تعلق کھیلوں کے قوانین سے ہے، آپ کو بین الاقوامی مقابلوں کے دوران کوئی کرکٹ ٹیم کسی اور کھیل کا لوگو استعمال کرتی نظر نہیں آئے گی۔









