یوٹیلیٹی اسٹورز پر 20 کلو آٹے کا تھیلا 180 روپے بڑھ کر 980 کا ہو گیا

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے اثرات شروع، یوٹیلیٹی اسٹورز پر آٹا فی کلو 9 روپے مہنگا

مہنگائی سے پریشان عوام کیلئے بری خبر، حکومت نے پٹرول کے بعد یوٹیلیٹی اسٹورز پر آٹے کی قیمت میں بھی اضافہ کردیا۔

ملک بھر کے یوٹیلیٹی سٹورز پرآٹا مہنگا ہوگیا، آٹے کی قیمتوں میں اضافے کا نوٹیفیکیشن جاری کردیا گیا, نوٹی فیکیشن کے مطابق 20 کلوآٹے کے تھیلے کی قیمت میں 180 روپے کا اضافہ کردیا گیا۔

یہ بھی پڑھیے

وفاق کا کے الیکٹرک کو 25ارب دینے سے انکار، کراچی میں بجلی کے بڑے بحران کا خدشہ

مفتاح اسماعیل نے آئی ایم ایف سے مذاکرات کے بعد عوام پر پیٹرول بم گرا دیا

حکومت کی جانب سے جاری نوٹی فیکیشن کے مطابق 20 کلو آٹے کے تھیلے کی قیمت 800 روپے سے بڑھ کر980 روپے ہوگئی۔

Flour bags at utility stores
news 360

آٹے کے10 کلو کے تھیلے کی قیمت 90 روپے اضافے کے بعد 400 روپے سے بڑھ کر490 روپے ہوگئی۔

واضح رہےکہ گزشہ رات  حکومت کی جانب سے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں 30 روپے اضافے کردیا گیا جس کا اطلاق بھی ہوگیا۔

قیمت میں اضافے کے بعد ایک لیٹر پٹرول 179.86روپے ، ایک لیٹر ڈیزل 174.15 روپے اور لائٹ ڈیزل 148.31 روپے فی لیٹر ہو گیا۔

متعلقہ تحاریر