پنجاب: ڈی سیٹ ہونے والے ارکان کی کامیابی کا نوٹی فیکیشن نہ جاری کرنے کا اقدام چیلنج

درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ ہائی کورٹ الیکشن کمیشن کو مخصوص نشستوں پر نئے ارکان اسمبلی کا نوٹی فیکیشن جاری کرنے کا حکم دیا جائے.

پنجاب اسمبلی کے مخصوص نشستوں پر ڈی سیٹ ہونے والے پانچ ارکان کی نئے ارکان اسمبلی کی کامیابی کا نوٹی فیکیشن نہ کرنے کے اقدام کو لاہور ہائی کورٹ میں اقدام چیلنج کر دیا۔

مقامی شہری نے اپنے وکیل اظہر صدیق ایڈووکیٹ کی وساطت سے لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کیا اور ایک متفرق درخواست دائر کی۔

یہ بھی پڑھیے

سیاسی کارکنوں کو نا روکیں، نا گرفتار کریں، سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن

عبدالقدوس بزنجو کے خلاف تحریک عدم اعتماد، محرکین کے آپسی جھگڑے کی نظر ہوگئی

درخواست میں نشاندہی کی گئی کہ الیکشن کمیشن نے منحرف ارکان کو پنجاب اسمبلی کی نشستوں سے دی سیٹ کر دیا، ان میں مخصوص نشستوں پر کامیاب ہونے والے پانچ ارکان اسمبلی بھی شامل تھے۔

درخواست میں نکتہ اٹھایا گیا کہ آئین کے تحت الیکشن کی ذمہ داری ہے کہ وہ مخصوص نشستوں پر نئے ارکان پنجاب اسمبلی کی کامیابی کا نوٹیفکیشن جاری کرے۔

الیکشن کمیشن کو اس بارے میں تحریری بھی آگاہ کیا گیا لیکن سب بے سود رہا ، درخواست میں نکتہ اٹھایا گیا کہ الیکشن کمیشن آئین کی خلاف ورزی کا مرتکب ہو رہا ہے۔

درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ ہائی کورٹ الیکشن کمیشن کو مخصوص نشستوں پر نئے ارکان اسمبلی کا نوٹی فیکیشن جاری کرنے کا حکم دیا جائے.

متعلقہ تحاریر