سکھر کا قدیمی پیر مراد شاہ قبرستان گندے نالے کا مناظر پیش کرنے لگا

انتظامیہ قبریں مسمار کرکے رہائشی منصوبہ شروع کرنے کے لیے سرگرم ہے

سکھرکے علاقے مائیکرو کالونی میں واقع قدیمی پیر مراد شاہ قبرستان  انتظامیہ کی عدم توجہ اور مجرما نہ غفلت  کے باعث گندے  نالے کا مناظر پیش کرنے لگا ہے ۔

علاقہ مکینوں کے مطابق سکھر میں موجود قدیمی  پیر مراد شاہ قبرستان انتظامیہ کی مجرمانہ غفلت  اور لاپروائی کے باعث گندے نالے کا منظر پیش کررہا ہے ۔ قبرستان میں ڈرینج کا گندہ پانی جمع ہونے کی وجہ سے قبروں کی بے حرمتی ہورہی ہے۔

یہ بھی پڑھیے

ایشیا کی سب سے بڑی مویشی منڈی میں لمپی اسکن جانوروں کی آمد کا انکشاف

مائیکرو کالونی کے رہائشیوں کی  شکایت کے باوجود انتظامیہ کی جانب سے تاحال قبرستان  گندے پانی کا جوہڑ نظرآتا ہے۔ اہل علاقہ نے بتایا کہ متعدد شکایات کروانے کے بعد  انتظامیہ نے  جنریٹر اور واٹر پمپنگ کرکے  کافی حد تک پانی کا اخراج کردیا تھا تاہم  جنریٹر خراب ہونے کے بعد اہلکار  کام چھوڑ کر واپس روانہ ہوگئے۔

اہل علاقہ نے الزام عائد کیا  ہے کہ سکھر شہرکی انتظامیہ جان بوجھ کر  قدیمی قبرستان کو تباہ کرنے پر تلی ہوئی ہے تاکہ قبضہ مافیا قبریں مسمار کرکے  رہائشی منصوبہ شروع کرسکے۔ مائیکرو کالونی کے رہائشیوں نے بتایا کہ قبضہ مافیا پہلے سے ہی قبرستان کے اطراف میں  بہت سے زمین پر قبضہ کر چکے ہیں۔

علاقہ مکینوں نے پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری، وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ اور دیگراعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ  پیر مراد شاہ قبرستان کی زمینوں پر  قبضے کا نوٹس لیں اور قبرستان کی حالت زار کو بہتر بنانے میں اپنا کردار ادا کریں۔

متعلقہ تحاریر