پہلی مسلم سپر ہیرو سیریز” مس مارول “کی پہلی قسط آج نشر ہوگی

مارول اسٹوڈیو کی تیار کردہ سیریز کی پہلی قسط ڈزنی پلس اور ڈزنی پلس ہاٹ اسٹار پر ریلیز کی جائے گی، بھارتی اداکار فرحان اختر کی جانب سے ہدایت کارہ شرمین عبید چنائے کی تعریف

مارول اسٹوڈیو کی نئی سیریز مس مارول کے مداحوں کا انتظار تمام ہوا۔پہلی مسلم سپر ہیرو سیریز کے سیزن ون کی پہلی قسط آج ڈزنی پلس اور ڈزنی پلس ہاٹ اسٹار پر نشر ہوگی۔

مس مارول  کی کاسٹ میں شامل بھارتی اداکار فرحان اختر نے فلم کی ہدایت کارہ شرمین عبید چنائے  کو تعریف سے نوازا ہے۔

یہ بھی پڑھیے

کیا فرحان اختر مس مارول کے لیے اچھا انتخاب ہوں گے؟

مس مارول میں فواد خان اور مہوش حیات کا کیا کردار ہوگا؟

فرحان اختر نےٹوئٹر پر جاری بیان میں کہا ہے  کہ یہ پوسٹ تخلیق کاروں، ہدایت کاروں اور کیمرے کے سامنے اور پیچھے موجود ان تمام افراد کی تعریف میں ہے جنہوں نے مس ​​مارول کو بنانے میں تعاون کیا ہے۔

فرحان اختر  مزید لکھا کہ یہ پوسٹ  شرمین عبید چنائے کی تعریف میں  ہے کہ انہوں نے  میرے کام کے دنوں میں میری رہنمائی  کی ۔یہ  پوسٹ مارول کی تعریف میں ہے۔ مجھے  شعوری  طور پر اس  حصہ بننے پر فخر ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ یہ سیریز تنوع کا جشن ہے اور یہ یقینی طور پر برصغیر کی لاکھوں نوجوان لڑکیوں اور لڑکوں کے لیے خوشی اور خود شناسی کا فخر لائے گا۔

فرحان اختر  نے مزید کہا کہ اور آخر میں یہ پوسٹ حیرت انگیز طور پر باصلاحیت ایمان ویلانی کی تعریف میں ہے، اس کی  تفریح ​​​​اور دلکشی دیکھنے کیلیے  تیار رہیں، آخر میں فرحان اختر نے ایک مرتبہ پھر مس مارول کی پوری ٹیم کا شکریہ اداکیا۔

متعلقہ تحاریر