قلعہ سیف اللہ کے قریب ٹریفک حادثہ، 22 افراد جاں بحق ، 2 زخمی

ڈپٹی کمشنر قلعہ سیف اللہ کا کہنا ہے کہ جاں بحق ہونے والوں میں 5 بچے ، 5 خواتین اور 12 مرد شامل ہیں۔

بلوچستان کے ضلع قلعہ سیف اللہ میں قومی شاہراہ پر مسافر وین کھائی میں گرنے سے5بچوں اور5خواتین سمیت 22افراد جاں بحق ہوگئے۔

المناک ٹریفک حادثہ اخترزئی ضلع قلعہ سیف اللہ کے مقام  پر پیش آیا جہاں لورالائی سے ژوب جانے والی مسافروین کھائی میں جاگری،جس کے نتیجے میں 12مرد،5خواتین اور 5بچے زندگی کی بازی ہار گئے۔

یہ بھی پڑھیے

وزیراعلیٰ بلوچستان قدوس بزنجو کیخلاف تحریک عدم اعتماد جمع

سبی کی جیل روڈ پر دھماکہ، تین افراد جاں بحق، 28 زخمی

ڈی سی قلعہ سیف اللہ حافظ قاسم کاکڑ کے مطابق حادثہ دشوار گزار علاقے میں پیش آیا جس کے سبب امدادی کارروائیوں میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ ریسکیو اہلکاروں، ضلعی انتظامیہ اور مقامی لوگوں نے ریسکیو آپریشن میں حصہ لیا۔

حادثےمیں جاں بحق افراد اور ایک زخمی بچے کو اسپتال منتقل کردیاگیا اور اسپتال میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ۔

 ابتدائی  تحقیقات کے مطابق حادثہ تیز رفتاری کے  باعث پیش آیا جب وین موڑکاٹتےہوئے کھائی میں جا گری۔ وین بلندی سے گرنے کے بعد قلابازیاں کھاتی ہوئی پہاڑ سے جا ٹکرائی  اور تباہ ہوگئی۔

ذرائع کے مطابق المناک حادثے کی اطلاع ملنے پر مقامی آبادی کی بھی بڑی تعداد جائے حادثہ پر پہنچ گئی اور امدادی کارروائیوں کا آغاز کردیا اور زخمی اور لاشوں کو اپنی مدد آپ کے تحت وین سے نکالا۔  قیمتی جانوں کے ضیاع پر علاقے  کی فضا سوگوار ہے۔

متعلقہ تحاریر