فلم جاوید اقبال برلن فلم فیسٹیول کیلیے بھی منتخب

فلم جاوید اقبال: دی ان ٹولڈ اسٹوری آف آ سیریل کلر یوکے ساؤتھ ایشین فلم فیسٹیول میں بہترین اداکار اور بہترین ہدایت کار کا ایوارڈ جیت چکی ہے

اداکار یاسر حسین اور اداکارہ  عائشہ عمر کی فلم جاوید اقبال: دی ان ٹولڈ اسٹوری آف آ سیریل کلر نے ایک اور کامیابی حاصل کرلی۔

یوکے ساؤتھ ایشین فلم فیسٹیول کے بعد فلم جاوید اقبال کوبرلن فلم فیسٹیول میں بھی نمائش کیلیے بھی منتخب کرلیاگیا ہے۔

یہ بھی پڑھیے

جاوید اقبال نے پابندی کے باوجود کامیابی کے جھنڈے گاڑھ دیے

عائشہ عمر کی فلم  لندن میں ریلیز

پاکستانی سنیما  کے انسٹاگرام پیج پر شیئر کردہ پوسٹ کے مطابق  یوکے ساؤتھ ایشین فلم فیسٹیول میں بہترین اداکار اور بہترین ہدایت کار کا ایوارڈ جیتنے کے بعد فلم جاوید اقبال کو برلن فلم فیسٹیول میں بھی نمائش کیلیے منتخب کرلیا گیا ہے۔

فلم کے ہدایت کار ابوعلیحہ  نے بھی اس پوسٹ کو اپنی ٹوئٹر آئی ڈی پر شیئر کیا۔یاد رہے کہ فلم جاوید اقبال: دی ان ٹولڈ اسٹوری آف آ سیریل کلرلاہور کے رہائشی سیریل کلر جاوید اقبال کی حقیقی  کہانی پر مشتمل ہے جو 90 کی دہائی میں صوبائی دارالحکومت  لاہور میں دہشت کی علامت بنا ہوا تھا۔

جاوید اقبال  نے 100 سے زائد بچوں کو اغوا اور زیادتی کے بعد قتل کردیا تھا اور ان کی لاشیں تیزاب میں ڈال کر گھلادی تھیں۔ مجرم نے اپنے گھناؤنے جرائم کا اعتراف روزنامہ جنگ کو خط لکھ کر کیا تھا جس کے بعد پولیس نے اسے گرفتارکیا تھا۔

جاوید اقبال کو 10 مرتبہ پھانسی کی سزا سنائی گئی تھی تاہم ملزم نے لاہور کی کوٹ لکھپت جیل میں خودکشی کرلی تھی۔واضح رہے کہ حکومت پاکستان نے فلم جاوید اقبال کی نمائش پر پابندی عائد کررکھی ہے

متعلقہ تحاریر