رانا ثناء اللہ کے نہلے پر چوہدری مونس الہٰی کو دہلا
مسلم لیگ (ق) کے سینئر رہنما اور چوہدری پرویز الہٰی کے صاحبزادے کہتے ہیں میرے خلاف منی لانڈرنگ کا مقدمہ درج کیا گیا ہے اس لیے گرفتاری دینے آیا ہوں۔
پاکستان مسلم لیگ (ق) کے سینئر رہنما اور سابق وفاقی وزیر مونس الہٰی ، وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ کے نہلے پر دہلا دیتے ہوئے گرفتاری دینے کے لیے ایف آئی اے آفس لاہور پہنچ گئے۔
تفصیلات کے مطابق اپنے فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) کی جانب سے منی لانڈرنگ کے کیس میں نامزدگی کے بعد چوہدری مونس الہٰی گرفتاری دینے کے لیے ایف آئی اے سینٹر لاہور پہنچ گئے۔
یہ بھی پڑھیے
کورنگی میں بیٹی کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنانے والا درندہ صفت باپ گرفتار
جزلان فیصل کا المناک قتل، سندھ حکومت کی بے بسی پر سوالات کھڑے
چوہدری مونس الہٰی کے خلاف ایف آئی اے کارپوریٹ کرائم سرکل نے منی لانڈرنگ کا مقدمہ درج کیا تھا۔
ایف آئی اے حکام کا کہنا ہے کہ ان کے خلاف مقدمہ شوگر کمیشن کی رپورٹ پر درج کیا گیا ہے ، حکام کا کہنا ہے کہ جتنے بھی دیگر ملزمان اس میں ملوث ہیں ان کو شامل تفتیش کیا جائے گا۔
اطلاعات کے مطابق مقدمہ درج کرنے کے بعد ایف آئی اے حکام نے مونس الہٰی کی گرفتاری کے لیے چھاپہ بھی مارا تھا مگر ان کی گرفتاری عمل میں نہیں آئی تھی۔
چوہدری مونس الہٰی جب گرفتاری دینے کے لیے آئے تو ایف آئی اے حکام تقریباً دو گھنٹے قبل ہی اپنے اپنے آفس سے جاچکے تھے۔ آفس کے گیٹ پر موجود اہلکاروں نے بتایا کہ اس وقت آفس میں کوئی نہیں ہے اس لیے آپ باہر ہی انتظار کریں۔
اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چوہدری مونس الہٰی نے کہا کہ میرے خلاف منی لانڈرنگ کے کیسز بنا دیئے ہیں اس لیے میں خود گرفتاری دینے کے لیے آیا ہوں۔ پوچھنا یہ تھا کہ شہباز شریف اور ان کی بیٹوں کی منی لانڈرنگ کیسز میں گرفتاری نہیں ہورہی۔ مجھے ایف آئی اے کی جانب سے نوٹس نہیں ملا مگر میں پھر بھی گرفتاری دینے آ گیا ہوں۔
چوہدری مونس الہٰی کا کہنا تھا کہ ایف آئی اے والوں سے شہباز شریف گرفتار ہوئے نہیں ہوئے اور ایک بیٹا باہر بھاگا ہوا ہے۔ 16 ارب روپے والے کیس میں تو کافی پیش رفت ہو چکی ہے تو ان کی گرفتاری کیوں عمل میں نہیں آرہی۔
ان کا ایف آئی اے حکام سے کہنا تھا میں خود گرفتاری دینا آیا ہوں اگر آپ گرفتار کرنا چاہتے ہیں تو کرلیں۔
چوہدری مونس الہٰی کا کہنا تھا کہ رانا ثناء اللہ خود کہتا تھا کہ عمران خان سے بہت ڈر لگتا ہے مارتا بھی ہے اور ذلیل بھی کرتا ہے۔
ان کا کہنا تھا مجھے گرفتار کرنا ہے تو کرلو مگر میں عمران خان کا ساتھ نہیں چھوڑو گا، مجھے گرفتار کرنے کے لیے کئی ٹیمیں بنائی گئی ہیں۔
دوسری جانب آج بیان دیتے ہوئے وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ کا کہنا تھا مونس الہٰی ناراض نہ ہوں ، ان پر مقدمہ عمران خان کا ہی تحفہ ہے ، شوگر انکوائری عمران خان کے دوران میں مکمل ہوئی تھی ۔ انہیں کے دوران گرفتاری کا فیصلہ بھی ہوا تھا جس کا ذکر مونس الہٰی میرے سامنے بھی کرچکے ہیں۔