این ای ڈی یونیورسٹی کی سنڈیکٹ کمیٹی اجلاس، سینیٹ کے ارکان کا چناؤ بھی ہوگیا
این ای ڈی یونیورسٹی کے سینڈیکٹ اجلاس میں 68 لیکچرار اور 29 اسٹنٹ پروفیسرز کی تقرری کی منظوری دی گئی

این ای ڈی یونیورسٹی کے سینڈیکٹ اجلاس اور سینیٹ کے انتخابات کا انعقاد کیا گیا۔ سینڈیکٹ اجلاس میں سالانہ رپورٹ کی سفارشات کی سفارش کی گئی۔ اجلاس میں بجٹ 2022-23 کی سفارش بھی کی گئی۔ اجلاس میں 3798.806 ملین خسارے کا بجٹ پیش کیا گیا۔
این ای ڈی یونیورسٹی سینڈیکٹ اجلاس میں میں 68لیکچرار اور29اسٹنٹ پروفیسرز کی تقرری کی منظوری بھی دی گئی جبکہ تھر انسٹی ٹیوٹ آف انجینئرنگ، سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کے تحت ایک آئی ٹی مینیجر، ایک اسسٹنٹ پروفیسرکمپیوٹر سائنس، تین لیکچرار کمپیوٹر سائنس اور ایک انگلش لینگویج کے لیکچرار کی کنٹریکٹ بنیادوں پر اپائمنٹ کی منظوری بھی دی گئی۔
یہ بھی پڑھیے
صدر انجمن ترقی اردو کی ڈاکٹر اطہر عطا کو جامعہ اردو کا وائس چانسلر بننے پر مبارکباد
این ای ڈی یونی ورسٹی میں سینیٹ کے نمائندوں کے لیے الیکشن کا انعقاد بھی کیا گیا جس میں اسسٹنٹ پروفیسر شعبہ کیمسٹری ڈاکٹر کاشف احمد، ایسوسی ایٹ پروفیسر ڈاکٹر عُزیر شعبہ میکینکل انجینئرنگ، اسسٹنٹ پروفیسر ڈاکٹر کامران زکریا، ڈاکٹر عدنان الحق، ڈاکٹر سعد قاسم، ڈاکٹر فہیم رئیس شعبہ ریاضی اور عظیم اقبال اُمیدوار تھے۔
الیکشن کمیشنر رجسٹرارسیّد غضنفر حسین کے مطابق چار امیدواروں کو تین سال کے لیے سینٹ کا رُکن منتخب کیا گیا ہے۔پرائزیڈنگ آفیسر خالد مخدوم ہاشمی کے مطابق 389 میں سے224اساتذہ نے ووٹ کاسٹ کیے۔
یہ بھی پڑھیے
سکھر بورڈ میں انٹر کے امتحانات، انتظامیہ نقل مافیا کو روکنے میں مکمل ناکام
اسسٹنٹ پروفیسر ڈاکٹر فہیم رئیس شعبہ ریاضی،اسسٹنٹ پروفیسر شعبہ کیمسٹری ڈاکٹر کاشف احمد، اسسٹنٹ پروفیسر ڈاکٹر کامران زکریا اور ایسوسی ایٹ پروفیسر ڈاکٹر عُزیر شعبہ میکینکل انجینئرنگ نے جامعہ این ای ڈی کی سینٹ کی سیٹوں پر کامیابی حاصل کی۔









