صنم جنگ ہم ایوارڈز میں منفی کردار کی بہترین اداکارہ کیلیے نامزد
صنم جنگ کو ہم ٹی وی کے ڈرامہ سیریل قرار میں مایا کا منفی کردارخوبصورتی سے نبھانے پر اس ایوارڈ کیلیے نامزد کیا گیا ہے

پاکستانی شوبز انڈسٹری کے معروف ترین ہم ایوارڈز کی انتظامیہ نے اداکارہ صنم جنگ کو منفی کردار کی بہترین اداکارہ کے ایوارڈ کے لیے نامزد کردیا۔
صنم جنگ کو ہم ٹی وی کے ڈرامہ سیریل قرار میں مایا کا منفی کردار خوبصورتی سے نبھانے پر اس ایوارڈ کیلیے نامزد کیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیے
ایکشن فلم یا وڈیو سانگ: جنت مرزا کس پروجیکٹ پر کام کررہی ہیں؟
کفن میلا ہونے سے پہلے ہی عامر لیاقت کی وراثت کا تنازع کھڑا ہوگیا
اداکارہ صنم جنگ نے اپنے مداحوں کو یہ خوشخبری سناتے ہوئے اپنے کردار کے حوالے سے بھی گفتگو کی ہے۔اداکارہ نےا پنے انسٹاگرام ہینڈل پر ہم ٹی وی کی جانب سے موصول ہونے والا لیٹرشیئر کرتے ہوئے طویل کیپشن تحریرکیا ہے۔
View this post on Instagram
صنم جنگ نے لکھا ہے کہ جب میں نے یہ کردار ادا کیا تو میں بہت خدشات کا شکار تھی کیونکہ ناظرین نے مجھے ہمیشہ مثبت کرداروں میں دیکھا ہے، میں نے یہ پروجیکٹ اپنے کمفرٹ زون سے نکل کر کچھ مختلف کرنے کے لیے لیا تھا۔
صنم جنگ لکھا کہ آپ سب کی تعریف کا شکریہ، صرف نامزد ہونا بھی بہت اچھا لگتا ہے۔برکت صدیقی کا خصوصی شکریہ کہ انہوں نے مجھ میں موجود مایا کو باہر نکالنے کی پوری کوشش کی اور ہم سب کو شاندر دکھانے پر شہزاد بلوچ کا بھی شکریہ۔









