آئی سی سی مینز ون ڈے ٹیم رینکنگ: پاکستان تیسری پوزیشن پر براجمان

آئی سی سی مینز وے ڈے رینکنگ میں نیوزی لینڈ پہلی اور انگلینڈ کی ٹیم دوسری پوزیشن پر موجود ہے۔

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے مردوں کی ون ڈے انٹرنیشنل ٹیم کی نئی رینکنگ جاری کردی ، نئی جاری ہونے والی رینکنگ کے مطابق پاکستان مینز کرکٹ ٹیم نے تیسری پوزیشن حاصل کر لی ہے۔

نئی ون ڈے رینکنگ سے قبل انڈین مینز کرکٹ ٹیم چوتھی پوزیشن پر موجود تھی ، تاہم ویسٹ انڈیز کے خلاف مسلسل کامیابی کے بعد پاکستان انڈیا کو پیچھے دھکیلتے ہوئے چوتھی پوزیشن آ گیا تھا۔

یہ بھی پڑھیے

امریکا میں ورلڈ گیمز کا انعقاد، پاکستانی کھلاڑیوں کو ویزے جاری نہ ہوسکے

آئی سی سی  کی ون ڈے ریٹنگ جاری، پہلی اور دوسری  پوزیشن پاکستان کے نام  رہی

ادھر سیریز کے دوسرے ون ڈے میں آسٹریلیا کی سری لنکا کے ہاتھوں 26 رنز سے شکست کے بعد، کینگروز نے دو اہم رینکنگ پوائنٹس کھو دیے اور پاکستان کو تیسری پوزیشن حاصل کرنے میں مزید آسانی ہو گئی۔

مردوں کی ون ڈے ٹیم رینکنگ میں نیوزی لینڈ 125 ریٹنگ پوائنٹس کے ساتھ سرفہرست ہے، اس کے بعد انگلینڈ 124 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہے جبکہ دوسری جانب پاکستان 106 کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہے۔

یہ امر اہم ہے کہ آسٹریلیا کے سری لنکا کے خلاف ابھی تین میچز باقی ہیں اور اگر وہ ان میں کامیابی حاصل کر لیتا ہے تو وہ تیسری پوزیشن پر دوبارہ قبضہ کر سکتا ہے۔

اس سے قبل، پاکستان نے ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں تین میچز پر مشتمل ون ڈے سیریز میں ویسٹ انڈیز کو کلین سویپ کرنے کے بعد بھارت کو پیچھے چھوڑتے ہوئے چوتھے نمبر پر آ گیا تھ۔

پاکستان نے ویسٹ انڈیز کو سیریز کے آخری ون ڈے میں 53 رنز سے شکست دے کر جیت حاصل کی تھی جب اس نے ابتدائی ون ڈے میں پانچ وکٹوں سے فتح حاصل کی تھی ، جس کے بعد دوسرے ون ڈے میں 120 رنز کی ایک اور بڑی فتح حاصل کی تھی۔

یہاں یہ بات واضح رہے کہ پاکستان کو ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز جیتنے سے بہت فائدہ ہوا ہے، کیونکہ اسکواڈ آئی سی سی سپر لیگ کی درجہ بندی میں اوپر چلا گیا ہے اور اس وقت پوائنٹس چارٹ میں تیسرے نمبر پر ہے۔

متعلقہ تحاریر