سماجی تنظیم کی جانب سے دانیہ شاہ کے خلاف سیشن کورٹ میں درخواست دائر

سماجی کارکن اطہر جمیل کی جانب سے دائر کی گئی درخواست میں عدالت سے استدعا کی گئی ہے کہ عدالت ایف آئی اے کو حکم دے کہ وہ عامر لیاقت حسین کی تیسری اہلیہ کے خلاف کارروائی کرے۔

کراچی کے معروف سماجی تنظیم نے مرحوم ایم این اے عامر لیاقت حسین کی تیسری اہلیہ دانیہ شاہ کے خلاف ایف آئی آر درج کرانے کے لیے ڈسٹرکٹ سیشن کورٹ میں درخواست دائر کردی ہے۔

تفصیلات کے مطابق مرحوم عامر لیاقت حسین کی سابقہ اہلیہ دانیہ شاہ کی مشکلات میں اضافہ ہونے جارہا ہے ، سماجی تنظیم کے سربراہ اطہر جمیل کی جانب سے کراچی کی عدالت میں درخواست دائر کی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیے

عامر لیاقت نے اپنی کردار کشی کا ذمہ دار پی ٹی آئی سوشل میڈیا ٹیم کو قرار دے دیا

سپریم کورٹ میں آرٹیکل 63 اے کی تشریح سے متعلق دلائل مکمل ، فیصلہ محفوظ

درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ عامر لیاقت حسین نے تیسری اہلیہ دانیہ شاہ نے اپنے شوہر کی نازیبا ویڈیو سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کی جس سے وہ ڈپریشن کا شکار ہو گئے۔

درخواست میں کہا گیا ہے کہ عدالت فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) کو حکم دے کہ وہ دانیہ شاہ کے خلاف کارروائی کرے۔

درخواست گزار نے سیشن کورٹ میں دائر کی گئی درخواست میں ایف آئی اے، سائبر کرائم ونگ اور دانیہ شاہ کو فریق بنایا ہے۔

واضح رہے کہ مرحوم ایم این اے عامر لیاقت حسین کی تیسری اہلیہ نے ان کی نازیبا ویڈیو سوشل میڈیا پر شیئر کی تھی۔

یاد رہے کہ عامر لیاقت حسین نے اپنی تیسری اہلیہ دانیہ شاہ کی جانب سے ان کی فحش ویڈیو اور آڈیو لیک کرنے اور ملک چھوڑنے کا اعلان کرتے ہوئے سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری کی قیادت والی پی ٹی آئی سوشل میڈیا ٹیم کو اپنے کردار کے قتل کا ذمہ دار ٹھہرایا تھا۔

متعلقہ تحاریر