عائشہ اکرم ہراسگی کیس، عدالت کا تمام ملزمان کو 7 جولائی کو پیش کرنے کا حکم
سیشن کورٹ نے مدعی مقدمہ عائشہ اکرم اور ریمبو سمیت 17 نامزد ملزمان کو زیر سماعت چالان میں طلب کرلیا۔
مینار پاکستان پر خاتون ٹک ٹاکر عائشہ اکرم سے بدتمیزی کے مقدمے میں بڑی پیش رفت عدالت نے ملزمان کے خلاف چالان سماعت کیلئے منظور کر لیا۔
سیشن کورٹ لاہور میں مینار پاکستان پر خاتون ٹک ٹاکر عائشہ اکرم سے بدتمیزی اور ہراساں کرنے کا مقدمہ میں ملزمان کے خلاف جمع کرایا گیا چالان سماعت کے لیے منظور کر لیا گیا۔
یہ بھی پڑھیے
عائشہ اکرم سے بدسلوکی کے کیس میں گرفتار ریمبو مرکزی ملزم قرار
مینار پاکستان واقعہ: عائشہ اکرم نے ہیرو کو ولن بنادیا
سیشن کورٹ نے مدعی مقدمہ عائشہ اکرم اور ریمبو سمیت 17 نامزد ملزمان کو زیر سماعت چالان میں طلب کرلیا۔
ایڈیشنل سیشن جج نے تمام ملزمان کو 7 جولائی پیش ہونے کا حکم دے دیا۔
تھانہ لاری اڈا پولیس کی جانب سے دو چالان عدالت میں جمع کروائے گئے ہیں۔
واضح رہے کہ مینار پاکستان پر گزشتہ سال 14 اگست کو خاتون ٹک ٹاکر ساتھیوں کے ہمراہ پہنچی تو اس کے ساتھ بدتمیزی کی گئی اور بعد ازاں معلوم ہوا کہ یہ سب پلان ٹک ٹاکرا خاتون عائشہ اکرم اور ساتھی ریمبو کا تھا۔









