فرحان سعید نے میرے ہمسفر کے ذریعے خواتین پرستاروں کے دل جیت لیے
خواتین پرستاروں نے ڈرامے میں فرحان سعید کے کردار حمزہ جیسے جیون ساتھی کے سپنے دیکھنا شروع کردیے

معروف پاکستانی گلوکار اور اداکار فرحان سعید نے اپنے ڈرامہ سیریل میرے ہمسفر میں شاندار اداکاری کے ذریعے خواتین پرستاروں کے دل جیت لیے۔
ڈرامہ سیریل میرے ہمسفر میں فرحان سعید کی اداکاری سے خواتین پرستار اسقدر متاثر ہوئیں کہ اپنے لیے فرحان سعید کے کردار حمزہ جیسے جیون ساتھی کے سپنے دیکھنا شروع کردیے۔
یہ بھی پڑھیے
بھارتی گلوکارہ سنندا شرما کس پاکستانی ڈرامے کی دلدادہ نکلیں؟
ڈرامہ سیریل "ہمسفر” کے 10 سال مکمل
نیوز لائف اسٹائل میگزین ہیلو پاکستان کے انسٹاگرام پیج پر شیئر کردہ ایک پوسٹ میں خواتین پرستاروں کے فرحان سعید کی اداکاری کے حوالے سے تاثرات موجود ہیں۔
View this post on Instagram
ایک خاتون نے لکھا کہ شوہر حمزہ جیسا ہوتوایسی ساس بھی قبول ہے۔ جبکہ ایک اور خاتون صارف نے لکھا کہ ہر لڑکی حق رکھتی ہے کہ اسے کوئی حمزہ کی طرح چاہے۔









