ڈرامہ سیریل "ہمسفر” کے 10 سال مکمل
آپ تمام لوگ میرے اصل ہمسفر ہیں، آپ لوگوں نے میرے دس سال کے اس سفر کو نہایت عمدہ اور طلسماتی بنایا، ماہرہ خان

پاکستان ڈرامہ انڈسٹری میں اپنی اداکاری سے شائقین کے دلوں پر راج کرنے والی خوبرو اداکارہ ماہرہ خان نے ڈرامہ سیریل "ہمسفر” کے دس برس مکمل ہونے پر مداحوں سے بات چیت کی ہے۔
Ok guys… I love you. Always and forever. YOU all are my real Humsafars… you’ve made this ten year journey of mine, magical and fantastical. Forever grateful. 🤍 #AskMahira #10yearsofhumsafar 🤍
— Mahira Khan (@TheMahiraKhan) September 24, 2021
ماہرہ نے ٹوئٹر پر لکھا کہ "آپ تمام لوگ میرے اصل ہمسفر ہیں، آپ لوگوں نے میرے دس سال کے اس سفر کو نہایت عمدہ اور طلسماتی بنایا”۔
یہ بھی پڑھیے
ماہرہ خان اور فواد خان 10 سال بعد بڑے پردے پر
دس برس قبل ہم ٹی وی پر نشر ہونے والے ڈرامہ سیریل "ہمسفر” نے ریکارڈ توڑ بزنس کیا تھا۔ شائقین نے ڈرامے کی کہانی اور مرکزی کردار ادا کرنے والے فواد خان اور ماہرہ خان کو خوب سراہا تھا۔
ڈرامہ کا ماخذ فرحت اشتیاق صاحبہ کا ناول "ہمسفر” تھا جسے دونوں اداکاروں نے اپنی بہترین اداکاری سے امر کردیا جبکہ ٹائٹل سونگ قرۃ العین بلوچ نے گایا تھا جسے آج بھی پسند کیا جاتا ہے۔
ماہرہ خان نے ہمسفر کے دس سال مکمل ہونے پر سماجی رابطے کی ویب سائٹ استعمال کرتے ہوئے اپنے مداحوں کے ساتھ گفتگو کی۔
I kept thinking and thinking… I really haven’t changed too much. And I don’t think that’s a good thing. Maybe a little wiser🤷🏻♀️ https://t.co/qtFfUX78v8
— Mahira Khan (@TheMahiraKhan) September 24, 2021
یاد رہے کہ رواں سال جولائی میں ماہرہ اور فواد خان کی نئی فلم "نیلوفر” کی شوٹنگ کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھیں۔ دونوں اداکار دس سال بعد ایک ساتھ کسی پراجیکٹ پر کام کررہے ہیں۔