کراچی کے سائن بورڈز پر پیپسی اور جام شیریں میں جنگ چھڑگئی؟
ایف ٹی سی فلائی اوور سے متصل عمارت پر نصب پیپسی کولا کے سائن بورڈ کے نیچے قرشی جام شیریں نے معنی خیز جملے کے ساتھ اپنا اشتہار نصب کروادیا

کیا کراچی کے سائن بورڈز پر پیپسی اور جام شیریں کے درمیان جنگ شروع ہوگئی؟
ایف ٹی سی فلائی اوور سے متصل عمارت پر نصب پیپسی کولا کے سائن بورڈ کے نیچے قرشی جام شیریں نے معنی خیز جملے کے ساتھ اپنا اشتہار نصب کروادیا۔
یہ بھی پڑھیے
مکڈونلڈز اور کے ایف سی نے ہاتھ ملا لیا؟
قرشی جام شیریں کا دعا زہرا کے انٹرویو سے لاتعلقی کا اعلان
سوشل میڈیا پر وائرل تصویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ شارع فیصل اور کورنگی روڈ کے سنگم پر واقع ایف ٹی سی فلائی اوور سے متصل عمارت پر پیپسی کولا کا اشتہار نصب ہے جس میں لکھا ہے کہ نئی تیز پیسی۔

اس اشتہار کے عین نیچے قرشی جام شیریں نے اپنا اشتہار نصب کروادیا جس پر معنی خیز جملہ درج ہے کہ”مگر کراچی میں تو سب جام شیریں پیتے ہیں! “
یاد رہے کہ گزشتہ ہفتے یوٹیوبر زنیرا ماہم کی جانب سے کراچی سے پنجاب جاکر پسند کی شادی کرنے والی دعازہرا کے انٹرویو کے دوران ٹیبل پر جام شیریں کی بوتل رکھنے پر مشروب ساز ادارے کو شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑا تھاجس کے بعد قرشی گروپ کو وضاحتی بیان جاری کرنا پڑا تھا۔شاید اسی تنقید سے توجہ ہٹانے کیلیے قرشی جام شیریں نے نئی اشتہاری مہم شروع کرتے ہوئے پیپسی کولا کو ہدف بنایا ہے۔
Could there be better trolling by KFC by super imposing a huge advert on one of McDonald’s most recognizable outlets in Karachi! pic.twitter.com/cngucCLn4y
— Adeel Azhar (@adeel_azhar) June 30, 2021
واضح رہے کہ اس سے قبل بین الاقوامی فوڈ چین کے ایف سی نے بھی اپنے حریف میکڈونلڈ کو ہدف بناتے ہوئے کراچی میں اس کے تمام فرنچائزز کی عمارتوں پر اپنے اشتہار نصب کروادیے تھے۔









