پاکستان میں کرونا پھر پھیلنے لگا،کراچی سب سے زیادہ متاثر
6 دنوں میں مثبت کیسز کی شرح 2.2فیصد تک جاپہنچی،24گھنٹے میں 309افراد میں کرونا کی تصدیق، کراچی میں مثبت کیسز کی شرح 15.85فیصد ریکارڈ

پاکستان میں کرونا وبا ایک بارپھر سر اٹھارہی ہےں اور صرف پچھلے 6 دنوں میں مثبت کیسز کی شرح 2.2فیصد تک جاپہنچی ہے ۔
قومی ادارہ برائے صحت کے مطابق ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 13 ہزار 941 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 309 افراد میں وائرس کی تصدیق ہوئی۔
یہ بھی پڑھیے
کراچی میں لاک ڈاؤن کا امکان، شہر میں کورونا کیسز 10 فیصد سے زائد ہوگئے
پاکستان کا عارضہ قلب میں مبتلا افغان بچوں کی مفت سرجری کا اعلان
نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ہیلتھ اسلام آباد (این آئی ایچ) کے تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق ملک بھر میں کراچی سب سے زیادہ متاثرہ شہر ہے ،کراچی میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 15.85 فیصد ریکارڈ کی گئی ہے۔
COVID-19 Statistics 24 June 2022
Total Tests in Last 24 Hours: 13,941
Positive Cases: 309
Positivity %: 2.22%
Deaths: 00
Patients on Critical Care: 80
— NIH Pakistan (@NIH_Pakistan) June 24, 2022
ادھر سندھ میں کورونا کیسز میں اضافہ ہورہا ہے جہاں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مجموعی طور پر شرح 6.10 فیصد رہی ۔دریں اثنا اس وقت ملک بھر میں 80 مریض انتہائی نگہداشت میں زیر علاج ہیں تاہم گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس سے کسی کی موت نہیں ہوئی۔
دریں اثنا کروناکی چھٹی لہر کے بڑھتے ہوئے خدشات کے پیش نظر محکمہ صحت سندھ نے کراچی اور حیدرآباد کے کمشنرز کو لکھے گئے خط میں تشویش کا اظہار کیا ہے۔
محکمہ صحت نے کمشنرز کو ہدایت کی ہے کہ وہ دونوں شہروں میں کرونا کے ایس او پیز پر سختی سے عمل درآمد کو یقینی بنائیں۔ایس او پیز میں ماسک پہننا، سماجی دوری، ویکسی نیشن کارڈز کی جانچ اور پبلک ٹرانسپورٹ کے قبضے کو 70 فیصد تک محدود کرنا شامل ہیں۔
محکمہ صحت نے کرونا کی ذیلی اقسام BA-5 اور BA-4 کے پھیلنے کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔دوسری جانب سندھ میں کرونا کیسز میں تیزی سے جاری اضافے کے باوجود سندھ حکومت کا آفیشل ٹویٹر ہینڈل 17 جولائی 2021 کے بعد سے خاموش ہے۔
— GOS-COVID19 (@19sindh) July 17, 2021
دریں اثنا سندھ بالخصوص کراچی میں بڑھتے ہوئے کرونا کیسز کے باوجود سندھ حکومت کا ٹوئٹرہینڈل خاموش ہے جس پر کرونا کے حوالے سے آخری پوسٹ 17 جولائی 2021 کو کی گئی تھی۔









