ایف آئی اے کی کارروائی ، لاکھوں روپے کے فراڈ میں ملوث ملزم گرفتار

ایف آئی اے حکام کا کہنا ہے ملزم عامر شوکت سادہ لوح عوام سے ان کے اکاؤنٹس کی تفصیلات معلوم کرکے لاکھوں کا فراڈ کرتا تھا۔

فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) کے سائبر کرائم سیل نے سادہ لوح عوام کے بینک اکاؤنٹس کی تفصیلات معلوم کرکے لاکھوں روپے کا فراڈ کرنے والے عامر شوکت کو گرفتار کرلیا ہے۔

وفاقی دارالحکومت اسلام اباد میں سائبر کرائم سرکل نے کامیاب کاروائی کرتے ہوئے ، نجی بنک کا نمائندہ ظاہر کرکے فراڈ کرنے والا شخص گرفتار کر لیا گیا ہے۔ ملزم جعلی فون کال کے ذریعے مالیاتی فراڈ میں ملوث تھا۔

یہ بھی پڑھیے

ویڈیو اسکینڈل کا معاملہ، طیبہ گل نے سابق چیئرمین نیب کے خلاف شکایت کردی

ماحولیاتی آلودگی کا سبب بنے والی گاڑیوں کا اسلام آباد میں داخلہ بند

ایف آئی اے سائبر کرائمز کو شکایت ملی کہ ملزم عامر شوکت نے بینک کا جعلی نمائندہ بن کر شکایت کنندہ سے OTP حاصل کرتے ہوئے بینک اکاونٹ سے 890,000 ٹرانسفر کیے۔ دونوں ٹرانزیکشنز ملزم کے ذاتی بینک اکاؤنٹ میں کی گئیں۔

اس پر کاروائی کرتے ہوئے ملزم عامر شوکت کے خلاف مقدمہ نمبر 91/2022 درج کیا گیا۔ میاں عرفان ایس ایچ او کی سربراہی میں چھاپہ مارتے ہوئے ملزم کو گرفتار کر لیا گیا۔ کیس کی مزید تفتیش جاری ہے۔

اسٹیٹ بینک کے خصوصی سرکلر کے بعد تمام کمرشل بینک عوام سے درخواست کر رہی ہیں کہ اپنے بینک اکاؤنٹ کی خفیہ معلومات سمیت کسی قسم کا پاس ورڈ کسی کو نہ بتائیں۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق بینکوں کا عملہ خفیہ معلومات اور پاس ورڈ معلوم کرنے کا مجاز نہیں ہے۔

متعلقہ تحاریر