ویڈیو اسکینڈل کا معاملہ، طیبہ گل نے سابق چیئرمین نیب کے خلاف شکایت کردی

خاتون طیبہ گل نے جسٹس (ر) جاوید اقبال کے خلاف کارروائی کے لیے پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے چیئرمین نور عالم خان کو درخواست دی ہے۔

پبلک اکاؤنٹس کمیٹی میں خاتون طیبہ گل نے ویڈیو اسکینڈل کے حوالے سے سابق چیئرمین نیب جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال کے خلاف شکایت کردی، چیئرمین پی اے سی نے سابق چیئرمین نیب کو بلانے کا عندیہ دیتے ہوئے چیئرمین نیب سے رپورٹ طلب کرلی۔

پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے چیئرمین نورعالم خان نے اسلام آباد میں کمیٹی کے اجلاس اور بعد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ ایک خاتون طیبہ گل نے سابق چیئرمین نیب جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال کے خلاف تحریری شکایت بھیجی ہے۔جس میں انہوں نے ویڈیو اسکینڈل کے حوالے سے سے سابق چیئرمین نیب کےخلاف کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیے

پاکستان ایبسلوٹلی ناٹ سے امریکیوں کے لیے فوجی اڈے دینے تک

سینیٹر شیری رحمان نے بدترین سیلاب کی پیش گوئی کردی

چیئرمین پی اے سی نے تحریری شکایت کی کاپی کمیٹی ممبران اور میڈیا کو دکھائی۔

انہوں نے بتایا کہ خاتون کی شکایت چئیرمین نیب کو بھیج کر رپورٹ طلب کرلی گئی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ قومی احتساب بیورو پاکستان کا اہم ادارہ ہے جس میں زیادہ تر افسر ایماندار اور فرض شناس ہیں،تاہم اگر کسی شخص کے خلاف شکایت موصول ہوتی ہے جس سے ادارے کی شہرت کو نقصان پہنچتا ہے ہے تو اسے کمیٹی میں زیر غور آنا چاہیے۔

نور عالم خان کا کہنا تھا کہ سابق چیئرمین نیب اور خاتون کو بلانا کر ان کو موقف سننا چاہئے اور انہیں وضاحت کا موقع دینا چاہیے۔

ان کا کہنا تھا کہ دونوں افراد قابل احترام ہیں ، تاہم سابق چیئرمین نیب ہو یا کوئی اور، سب کو اختیارات کے ناجائز استعمال پر جواب دہ ہونا ہوگا۔

جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال کی بطور چیئرمین نیب تعیناتی کے دوران ان کی مبینہ ویڈیو منظر عام پر آئی تھی جسں میں وہ ایک خاتون کے ساتھ قابل اعتراض گفتگو کر رہے تھے۔

متعلقہ تحاریر