کے الیکٹرک ظلم و ستم میں سب سے آگے، مزاحیہ اشتہار وائرل ہوگیا
کے الیکٹرک اور لوڈشیڈنگ کے خلاف بنایا گیا مزاحیہ اشتہار سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا

کراچی کے مختلف علاقوں میں بجلی کا بحران شدت اختیارکرگیا ہے ۔لوڈ شیڈنگ کے خلاف شہری سراپا احتجاج ہیں۔ کہیں کوئی ٹائر جلا کر احتجاج کررہا ہے تو کوئی سڑکیں بند کرکے مگرکچھ لوگ ایسے بھی ہیں جو کے الیکٹرک اور لوڈشیڈنگ کے خلاف مزاح سے بھرپوراحتجاج میں مصروف ہے۔
عرب نیوزپاکستان سے منسلک صحافی نعمت خان نے مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر پر کراچی کو بجلی کی سپلائی کرنے والے ادارے کے الیکٹرک کے خلاف پر مزاح وڈیو شیئر کی ۔
یہ بھی پڑھیے
حکومت ایل این جی خریدنے میں ناکام، بجلی و گیس بحران مزید بڑھنے کا امکان
کے الیکٹرک کے خلاف بنائے گئے ایک فنی اشتہار میں کہا گیا ہے کہ کے الیکٹرک کا نیا بل دیکھنے سے پہلے آخری بار مسکرا لیں کیونکہ شاید آپ کو دوبارہ مسکرانے کا موقع نصیب نہ ہو۔
یہ ڈبننگ/ satirical ویڈیو کسی creative ذہن کی تخلیق ہے؟ یا پھر یہ کسی دل جلے یا لوڈشیڈنگ کے مارے شہری کی شرارت ہے؟ pic.twitter.com/ERl5CoIGkY
— Naimat Khan (@NKMalazai) June 27, 2022
کراچی کو بجلی سپلائی کرنے کے ذمہ دار کے الیکٹرک کے خلاف بنائے گئے مزاحیہ اشتہارمیں کہا گیا کہ کے الیکٹرک کا وعدہ بجلی ہم دیں یا نہ دیں مگر بل پورے سے بھی زیادہ، ہرصارف کیلئے یہ دھمکی اگر بل نہیں بھریں گے تو ہم لائٹ کاٹ دیںگے جو ہم 24 گھنٹوں میں 4 گھنٹے ہی دیتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیے
کراچی والوں کو بجلی کے مزید جھٹکوں کا امکان، 11روپے فی یونٹ اضافہ متوقع
پرمزاح اندازمیں بجلی کی لوڈ شیڈنگ پر بنائے اشتہار میں کہا گیا کہ ہمیں اس سے کوئی غرض نہیں اس سے آپ کے بچوں کی تعلیم متاثر ہو یا آپ کی زندگی ۔ چاہے فاقہ کریں یا ڈاکہ ڈالیں بل وقت پر ادا کریں۔ کے الیکٹرک ظلم و ستم میں سب سے آگے ۔









