شعیب ملک پاکستان کے سب سے بڑےریئلٹی شو میں شریک

اے آر وائی ڈیجیٹل جلد ایک ریئلٹی شوشروع کرنے جارہا ہے جس میں شوبز اور کرکٹ کے ستارے ایک ساتھ جلوہ گر ہونگے

سینئر آل راؤنڈر شعیب ملک 40 سال کی عمر میں بھی قومی کرکٹ ٹیم کے فٹ ترین کھلاڑیوں میں شامل ہیں اور یہی وجہ ہے کہ ریٹائرمنٹ لینے کے بجائے نئی مہم جوئی  میں شریک ہوگئے ہیں۔

جی ہاں شعیب ملک ان دنوں  پاکستان کے سب سے بڑے ریئلٹی شو  کی شوٹنگ میں مصروف ہیں ۔یہ ریئلٹی شو جلد اے آر وائی پر نشر ہوگا۔

یہ بھی پڑھیے

کرکٹر اعظم خان نے کس فنکار کو پسندیدہ بلے باز قرار دیدیا؟

احمد شہزاد نے وقار یونس کو اپنا کیریئر تباہ کرنیکا ذمے دار قرار دیدیا

شعیب ملک نے گزشتہ روز سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنی تصاویر شیئر کی ہیں جن میں انہیں  موٹربائیک کی سوار ی کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

شعیب ملک نے تصاویر کے کیپشن میں لکھا کہ پاکستان کے سب سے بڑے ریئلٹی شو کی شوٹنگ میں ایک اور دن”دی الٹیمیٹ مقابلہ“ جلد آرہا ہے۔

واضح رہے کہ اے آر وائی ڈیجیٹل جلد ایک ریئلٹی شوشروع کرنے جارہا ہے جس میں شوبز اور کرکٹ کے ستارے ایک ساتھ جلوہ گر ہونگے،گزشتہ روز اداکار ہارون شاہد نے بھی ٹوئٹر پر کرکٹر اعظم خان کے ساتھ اپنی تصویر شیئر کرتے ہوئے اس شو کا تذکرہ کیا تھا۔

متعلقہ تحاریر