کون سا شو دیکھ کر رمیز راجہ کا دل اسکرین توڑنے کو چاہتا ہے؟

بھٹی صاحب میں نے آپ کا شو دیکھ کر برداشت کرنا سیکھا ہے، آپ کا شو دیکھ کرچل چاہتا ہے ٹی وی اسکرین توڑ دوں لیکن پھر میں لمبی لمبی سانسیں لیتا ہوں، چیئرمین پی سی بی

چیئرمین پی سی بی رمیز راجہ گزشتہ روز پریس کانفرنس کے دوران سینئر اسپورٹس رپورٹر پر برس پڑے۔رمیز راجہ کی پریس کانفرنس میں ریکارڈ کیا گیا ایک آڈیو کلپ سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا۔

 پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین رمیز راجہ  کی  پریس کانفرنس کے دوران سینئر اسپورٹس  رپورٹر عبدالماجد بھٹی  نے برداشت سے متعلق سوال کرنا چاہا تو رمیز راجہ برداشت کا دامن چھوڑ بیٹھے اور انہیں کھری کھری سنادی۔

یہ بھی پڑھیے

چیئرمین پی سی بی رمیز راجہ کا استعفیٰ نہ دینے کا اعلان

رمیزراجہ اور برٹش ہائی کمشنر کا انگلش ٹیم کے دورہ پاکستان کو یادگار بنانے پر اتفاق

رمیز راجہ نے کہا کہ بھٹی صاحب میں نے آپ کا شو دیکھ کر برداشت کرنا سیکھا ہے، آپ کا شو دیکھ کرچل چاہتا ہے ٹی وی اسکرین توڑ دوں لیکن پھر میں لمبی لمبی سانسیں لیتا ہوں۔

پریس کانفرنس کے دوران چیئرمین پی سی بی نے نیو ٹی وی کے ایک اور اسپورٹس  رپورٹر زاہد غفار کوبھی تنقید کا نشانہ بنایا۔

زاہد غفار نے کراچی اور لاہور کے کرکٹرز میں امتیازی رویے پر سوال اٹھایا تو چیئرمین پی سی بی نے اس تاثر کو سختی سے مسترد کرتے ہوئے کہا کہ پی سی بی کی جانب سے کسی بھی کھلاڑی کے ساتھ امتیازی سلوک کے بارے میں سوچنا بھی منفی انداز ہے۔

چیئرمین پی سی بی نے نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں اپنی پریس کانفرنس میں پی سی بی کے سربراہ کی حیثیت سے اپنے مستقبل کے حوالے سے کسی غیر یقینی صورتحال کو بھی مسترد کردیا اور کہا کہ وہ کہیں نہیں جارہے۔ انہوں نے صحافیوں پر طعنہ زنی کرتے ہوئے کہا کہ یہ وہ لوگ ہیں جو کچھ سرخیاں بنانے کے لیے بے یقینی پیدا کر رہے تھے لیکن وہ اسٹامپ پیپر پر لکھنے کو تیار تھے کہ وہ کہیں نہیں جا رہے۔

متعلقہ تحاریر