پی سی بی کا جونیئرلیگ کااعلان، میانداد، آفریدی، شعیب بھی حصہ ہونگے

رمیز راجہ  کا کہنا ہے کہ پی سی بی پہلا بورڈ ہے جو جونیئر لیگ کرارہا ہے جس  میں 6 فرنچائز کے لیے 30 کمپنیاں تیار ہیں

پاکستان کرکٹ بورڈ نے پاکستان جونیئرلیگ کروانے کا اعلان کردیا ہے۔  چیئرمین پی سی بی رمیز راجہ کا کہنا ہے کہ پی جے ایل  میں 30 سے زائد کمپنیز نے دلچسپی ظاہرکی ہے ۔ امید ہے کہ پی جے ایل کامیاب ہوگی ۔  

چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ نے پاکستان جونیئرلیگ کروانے کا ااعلان کردیا ہے۔ رمیزراجہ  کا کہنا ہے کہ پی سی بی پہلا بورڈ ہے جو جونیئرلیگ کروارہا ہے جس میں 6 فرنچائز کے لیے 30 کمپنیاں تیار ہیں۔

یہ بھی پڑھیے

چیئرمین پی سی بی رمیز راجہ کا استعفیٰ نہ دینے کا اعلان

رمیز راجہ نے بتایا کہ سابق اسٹا کرکٹر جاوید میانداد  کو جونیئرلیگ میں شامل کیا گیا ہے وہ اس کو سپروائز کریں گے جبکہ لیگ کے لیے شاہد آفریدی، شعیب ملک اور ڈیرن سیمی  مینٹورز ہوںگے ۔

پی جے ایل کے مینٹورسابق قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان شاہد آفریدی کا کہنا ہے کہ پاکستان جونیئر لیگ ہونے جارہی ہے ۔ پی سی بی کا بڑا ہی بہترین فیصلہ ہے۔ پاکستان سمیت دنیا بھر کے انڈر 19 کھلاڑی پی جے ایل کا حصہ ہونگے ۔

قومی کرکٹ ٹیم کے  بلے باز شعیب ملک نے پاکستان جونیئرلیگ کے حوالے سے گفتگو کرتےہوئے کہا کہ پی جے ایل کے لیے بہت پر جوش ہیں۔ عوام میں بھی اس حوالے سے جوش و جذبہ ہے ۔

 

شعیب ملک نے کہا کہ پی جے ایل کے لیے پی سی بی کی حوصلہ افزائی کرنی چاہیے ہے ۔ جونیئر لیگ میں نہ صرف پاکستان بلکہ دنیا کے کھلاڑی شریک ہونگے ۔

ویسٹ انڈیز کے سابق کپتان ڈیرن سیمی نے کہا ہے کہ  پاکستان جونیئر لیگ کے افتتاحی ایڈیشن میں شمولیت پر بہت خوش ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس پراجیکٹ کی مکمل حمایت کرتے ہیں اور انہیں یقین ہے کہ یہ ایونٹ نئے اور باصلاحیت کھلاڑیوں کی شناخت کا سبب بنےگا۔

متعلقہ تحاریر