ماہرہ خان کس ٹوئٹر اور کس دور کو مس کررہی ہیں؟

میں اس ٹوئٹر کو یاد کررہی ہوں جیسا کہ میں اُس دور کو یاد کررہی ہوں، اداکارہ

لگتا ہے اداکارہ ماہرہ خان آج کل کچھ اداس ہیں اور اس اداسی کااظہار انہوں نے اپنی سوشل میڈیا پوسٹس کے ذریعے کیا ہے۔

اداکارہ نے اپنے ٹوئٹر ہینڈل اور انسٹاگرام پیج پر اپنی کچھ تصاویر شیئر کی ہیں جن میں وہ  انہوں نے سیاہ سلیوو لیس بلاؤز اور آف وائٹ ساڑھی پہن رکھی ہے۔

یہ بھی پڑھیے

اداکارہ ماہرہ خان کی والدہ کو ان کی کیسی تصاویر پسند ہیں؟

بلال اشرف ”ایک  ہے نگار“ کوبہترین ایشیائی فلم کا ایوارڈ ملنے پر خوش

 

اداکارہ ماہرہ خان نے اپنے ٹوئٹ پر شیئرکردہ تصویر کےکیپشن میں لکھا کہ میں اس ٹوئٹر کو یاد کررہی ہوں جیسا کہ میں اُس دور کو یاد کررہی ہوں۔

ماہرہ نے اپنے انسٹاگرام پیج پر اسی لباس میں اپنی دو تصاویر شیئر کیں جس کے کیپشن میں انہوں نے شاعر فیاض ہاشمی کی شہرہ آفاق  غزل”آج جانے کی ضد نہ کرو “ کا مصرع”جان جاتی ہے جب اٹھ کے جاتے ہو تم “لکھا۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Mahira Khan (@mahirahkhan)

اداکارہ کی انسٹاپوسٹ پر تبصرہ کرتے ہوئے اداکارہ کبریٰ خان نے مصرع کا انگریزی ترجمہ شیئر کیا۔کبریٰ خان نے اپنی اردو پڑھنے سے ناکامی کا برملا ااعتراف کرتے ہوئے کہا کہ سنجیدگی سے سیکھنا چاہتی ہوں کہ اردو کیسے پڑھتے ہیں۔اداکارہ ماہرہ خان  کی پوسٹ پر اداکارہ حرامانی،اداکارہ میرا سیٹھی اور فیشن ڈیزائنر عاصم اظہر نے پسندیدگی کا اظہار کیا۔

متعلقہ تحاریر