بات سیاست سے نکل کر کوکین اور ٹیسٹ ٹیوب بی بی تک پہنچ گئی
صوبائی وزیر داخلہ عطاء تارڑ نے عمران خان پر تابڑ توڑ حملے کیے جبکہ شہباز گل نے انہیں ٹیسٹ ٹیوب بی بی کا لقب دے دیا ہے۔

پاکستانی سیاست اخلاقیات سے باہر نکلتے ہوئے انتہائی گرے ہوئے ذاتی حملوں پر آگئی ہے، صوبائی وزیر عطاء اللہ تارڑ نے الزام لگایا ہے کہ عمران خان کوکین کا استعمال کرتے ہیں جبکہ پی ٹی آئی رہنما شہباز گل نے عطاء اللہ تارڑ کو ٹیسٹ ٹیوب بی بی قرار دے دیا ہے۔
صوبائی وزیر ملک احمد خان کے ہمراہ لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے صوبائی وزیر داخلہ عطاء اللہ تارڑ کا کہنا تھا اگر خان صاحب کو پکڑنا ہو تو منشیات کا کیس ہی کافی ہے۔ کیونکہ وہ منشیات کا عام استعمال کرتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیے
ق لیگ وزیراعلیٰ کے انتخاب میں چوہدری پرویز کو ووٹ دے گی، چوہدری شجاعت
پی پی پی نے معاہدے پر عملدرآمد نہ کیا تو اپنے فیصلوں میں آزاد ہوں گے، وسیم اختر
انہوں نے دعویٰ کیا کہ یہ کوئی ڈھکی چھپی بات نہیں ہے ، اگر انہیں پکڑنے کی نیت ہو تو کوئی مسئلہ نہیں ، وہ جیل جانے سے بھی ڈرتے ہیں کیونکہ وہ منشیات کے عادی ہیں۔ انہیں ڈر ہے کہ ہم انہیں جیل میں کوکین نہیں پہنچائیں گے۔
I know Malik Ahmad from college days he must be feeling very uncomfortable pic.twitter.com/mpEDtSrwax
— Khawar Ghumman (@Ghummans) July 3, 2022
عطاء اللہ تارڑ کا کہنا تھا میں یہ پبلکلی بتانا چاہتا ہوں ، کیونکہ ہم کمروں میں چھپ چھپ کرخان صاحب کی منشایت کے استعمال کی باتیں کرتے ہیں۔
عطاء اللہ تارڑ نے دعویٰ کیا کہ خان صاحب چرس اس وقت سے استعمال کرتے تھے جب وہ کرکٹر تھے ، اور یہ بات ساری دنیا جانتی ہے۔ وزیراعظم ہاؤس کوکین کون لے کر جاتا کون لے کر آتا تھا ، بنی گالہ میں کوکین کیسے پہنچتی ہے سب پتا ہے۔
صوبائی وزیر داخلہ کا کہنا تھا خان صاحب ڈرے ہوئے ہیں مگر ابھی ہمارا ان کو گرفتار کرنے کا کوئی ارادہ نہیں ہے، ان کے اربوں کی کرپشن کے کیسز دیکھ رہے ہیں۔
ان کا کہنا تھا یہ شخص قرانی آیات پڑھ کر منشیات کا استعمال کرتا ہے، چوری کا یہ شخص عادی ہے ، آدھا ملک اس شخص نے بیچ کھایا ہے ، کرپشن کا بازار گرم کرکے ساری معیشت تباہ کرکے رکھ دی ہے۔
عطاء اللہ تارڑ کی پریس کانفرنس پر ردعمل دیتے ہوئے سابق وزیراعظم کے معاون خصوصی شہباز گل نے انہیں سیاست کا ٹیسٹ ٹیوب بی بی قرار دے دیا ہے۔
“They released one of the many deep fake audio yesterday, in just 30 minutes the social media exposed them”-@SHABAZGIL #امپورٹڈ_حکومت_نامنظور pic.twitter.com/j4qVWu27rK
— PTI (@PTIofficial) July 3, 2022
شہباز گل کا کہنا تھا کہ ان کی شکلوں پر نحوست چھائی ہوئی ہے ان کاروبار ہی یہی ہے کہ دوسروں پر الزامات لگائیں۔