فوجی افسران سیاسی جوڑ توڑ میں مصروف؟ آرمی چیف کی سیاستدانوں سے دور رہنے کی ہدایت

صحافی  انصار عباسی نے کہا کہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے تمام کمانڈرز کو سیاستدانوں سے بات چیت سے گریز کی تازہ ہدایات جاری کردی

صحافی انصارعباسی کاکہنا ہے کہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے آئی ایس آئی کے افسران سمیت تمام کمانڈرز کو سیاستدانوں سے بات چیت سے گریز کی تازہ ہدایات جاری کی ہیں۔

اردو  روزنامہ جنگ میں چھپنے والی انصار عباسی کی خبر میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ  آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے  تمام فوجی افسران  کو سیاستدانوں سے دور رہنے کی ہدایت جاری  کیں ہیں۔ہدایات عمران خان کی جانب سے ملٹری اسٹیبلشمنٹ کے خلاف پروپیگنڈے کے تناظر میں دی گئی ہیں۔

یہ بھی پڑھیے

خزانہ خالی اور تنخواہوں میں اضافہ، اتحادی حکومت کی منطق سمجھ سے بالا

انصارعباسی کی خبرمیں کہا گیا ہے کہ سابق وزیراعظم عمران خان نے آئی ایس آئی افسران کو الزام عائد کیا تھا کہ وہ پنجاب کے ضمنی الیکشن میں سیاسی جوڑ توڑ میں ملوث ہیں۔ دفاعی ذرائع نے الزامات کا اظہار افسوس کرتے ہوئے کہا کہ عمران  خان جن افسران کو الزام لگارہے ہیں وہ لاہور میں موجود ہی نہیں ہیں۔

صحافی انصار عباسی نے اپنی رپورٹ میں کہا کہ  پی ٹی آئی رہنما ڈاکٹر یاسین راشد ان افسران کا نام لیتے ہوئے کہا کہ وہ پنجاب کے ضمنی الیکشن میں مداخلت کررہے ہیں جبکہ اسی قسم کے الزامات شاہ محمود قریشی بھی عائد کررہے ہیں ۔

سابق وزیراعظم عمران خان نے اپنے امیدواروں کے پاس نہ معلوم نمبروں سے فون کال موصول ہونے کی شکایت بھی کی تھی کہ ان پر دباؤ ڈالا جا رہا ہے  تاہم دفاعی ذرائع نے کہا کہ اسٹیبلیمنٹ کو بدنام کرنے کی بجائے ثبوت پیش کیے جائیں تو ان کے خلاف کارروائی کی جائے گی ۔

واضح رہے کہ چند ماہ قبل ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل ندیم انجم نے آئی ایس آئی کے تمام عہدیداروں پر واضح کیا تھا کہ سیاست اور سیاسی معاملات میں کسی قسم کی مداخلت برداشت نہیں کی جائے گی۔

متعلقہ تحاریر