کسی اور بینک کے اے ٹی ایم سے رقم نکلوانے پر اب کتنے پیسے کٹیں گے؟

اپنے بینک کے علاوہ کسی دوسرے بینک کے اے ٹی ایم سے رقم نکلوانے پر صارف 23.45 روپے ادا کرنا ہوں گے

اسٹیٹ بینک نے صارفین کیلیے اے ٹی ایم چارجز میں بڑا اضافہ کردیا.
اب اپنے بینک کے علاوہ کسی دوسرے بینک کے اے ٹی ایم سے رقم نکلوانے  پر تقریباً5 روپے اضافی ادا کرناپڑیں گے۔

یہ بھی پڑھیے

کریڈٹ کارڈ پر پروسینگ چارج کے نام پر 2 فیصد زائد چارج کرنا خلاف قانون  ہے، سلمان صوف

تمام تر شرائط پوری کرنے کے باوجود آئی ایم ایف سے معاہدے کی دستاویز ندار

مقامی میڈیا اور سوشل میڈیا پر زیرگردش خبروں کے مطابق  اپنے بینک کے علاوہ کسی دوسرے بینک کے اے ٹی ایم سے رقم نکلوانے پر صارف 23.45 روپے ادا کرنا ہوں گے۔اس سے قبل اپنے بینک کے علاوہ دیگر بینکوں کی اے ٹی ایم مشینوں سے پیسے نکلوانے پر صارفین کو 18.75 روپے ادا کرنا پڑتے تھے۔

کمرشل بینکوں کے نئے شیڈول کے مطابق اب دیگر بینکوں کی اے ٹی ایم مشینوں سے اکاؤنٹ بیلنس چیک کرنے پر صارف کو2.50 روپے کے بجائے 3.13 روپے ادا کرنا ہوں گے گے۔

سوشل میڈیا صارفین نے اس فیصلے کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے اسے پاکستانی معیشت کیلیے بڑا دھچکا قرار دیا ہے۔

سمت راٹھور نامی  ٹوئٹر صارف نے لکھا کہ اے ٹی ایم سے پیسے نکالنے کے چارجز بڑھانا پاکستان کی معیشت کے لیے ایک بڑا دھچکا ہے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ جتنے چارجز زیادہ ہوں گے اتنی ہی بینکوں تک رسائی حاصل کرنے میں صارفین کی حوصلہ شکنی ہو گی۔

اسفندیار نامی صارف نے لکھا کہ دنیا بھر میں پیپر لیس ٹرانزیکشن کی حوصلہ افزائی کی جاتی ہے لیکن پاکستان میں ہم پیپرلیس ٹرانزیکشن کے لیے بھی پیسے ادا کرتے ہیں۔ واضح رہے کہ اے ٹی ایم چارجز میں کیا گیا اضافہ رواں سال 31 دسمبر تک نافذ العمل رہےگا۔

متعلقہ تحاریر