سشمتا سین اور للت مودی جلد شادی کرنے والے ہیں؟
للت مودی نے گزشتہ روز سشمتا سین کے ساتھ اپنی متعدد تصاویر شیئر کرتے ہوئے انہیں اپنی بیٹر ہاف قرار دیدیا جس کے بعد بھارتی میڈیا میں یہ خبر جنگل کی آگ کی طرح پھیل گئی کہ دونوں نے شادی کرلی ہے

انڈین پریمیئر لیگ کے بانی اور پہلے چیئرمین للت مودی نے بھارت کی خوبرو اداکارہ اور سابق مس یونیورس سشمتا سین کے ساتھ تعلقات کا دعویٰ کردیا۔
للت مودی نے گزشتہ روز سشمتا سین کے ساتھ اپنی متعدد تصاویر شیئر کرتے ہوئے انہیں اپنی بیٹر ہاف قرار دیدیا جس کے بعد بھارتی میڈیا میں یہ خبر جنگل کی آگ کی طرح پھیل گئی کہ سشمتا سین نے للت مودی سے شادی کرلی ہے ۔
یہ بھی پڑھیے
بالی ووڈ اسٹار بریڈلی کوپر ، ہما عابدین کی زلفوں کے اسیر ہوگئے
بھارتی گلوکار سونو نگم کا حدیقہ کیانی کو سرپرائز
للت مودی نے اپنے ٹوئٹر ہینڈل اور انسٹاگرام پیج پر سشمتا سین کے ساتھ متعدد تصاویر شیئر کی ہیں جن کے ذریعے جوڑی کے درمیان پائی جانے والی قربت کا بخوبی اندازہ لگایا جاسکتا ہے۔
Just back in london after a whirling global tour #maldives # sardinia with the families – not to mention my #betterhalf @sushmitasen47 – a new beginning a new life finally. Over the moon. 🥰😘😍😍🥰💕💞💖💘💓 pic.twitter.com/Vvks5afTfz
— Lalit Kumar Modi (@LalitKModi) July 14, 2022
للت مودی نے تصاویر کےکیپشن میں لکھا کہ ابھی ابھی ورلڈ ٹور سے لندن واپس آیا ہوں، یہاں میں اپنی better half سشمیتا سین کا تذکرہ کرنا چاہوں گا، بالآخر ایک نئی زندگی کی شروعات ہوگئی ہے، لگتا ہے میں چاند سے بھی اوپر ہوں۔
Just for clarity. Not married – just dating each other. That too it will happen one day. 🙏🏾🙏🏾🙏🏾🙏🏾 pic.twitter.com/Rx6ze6lrhE
— Lalit Kumar Modi (@LalitKModi) July 14, 2022
للت مودی کی یہ پوسٹ سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی اور بھارتی میڈیا میں یہ خبر جنگل کی آگ کی طرح پھیل گئی کہ سشمتا اور للت نے شادی کرلی ہے تاہم بعدازاں للت مودی نے خود وضاحت کردی کہ میں یہ بات واضح کرنا چاہتا ہوں کہ ابھی شادی نہیں کی، صرف ہم ایک دوسرے کے ساتھ ہیں، شادی بھی ایک دن ہو جائے گی۔
Just back in london after a whirling global tour #maldives # sardinia with the families – not to mention my #better looking partner @sushmitasen47 – a new beginning a new life finally. Over the moon. 🥰😘😍😍🥰💕💞💖💘💓. In love does not mean marriage YET. BUT ONE THAT For sure pic.twitter.com/WL8Hab3P6V
— Lalit Kumar Modi (@LalitKModi) July 14, 2022
بعدازاں للت مودی نے اپنی پوسٹ میں بھی ترمیم کرتے ہوئے بیٹر ہاف کو بیٹر لکنگ پارٹنر کردیا۔ انہوں نے مزید وضاحت کی کہ محبت کا مطلب صرف شادی نہیں ہوتا تاہم خدا نے چاہا تو یہ بھی ایک دن ہوجائے گا، میں نے صرف اس بات کا اعلان کیا ہے کہ ہم ایک دوسرے کے ساتھ ہیں۔
دریں اثنا للت مودی نے اپنے انسٹاگرام پیج پر بھارتی میڈیا کی ایک خبر شیئر کی ہے جس میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ للت مودی اور سشمتا سین جلد شادی کی منصوبہ بندی کررہے ہیں ۔ للت مودی کی جانب سے یہ خبر شیئر کیے جانے کے بعد جوڑی کے ارادوں کا بخوبی اندازہ لگایا جاسکتا ہے۔
View this post on Instagram
دوسری جانب سشمتا سین نے اس سارے معاملے پر خاموشی اختیار کررکھی ہے۔ انہوں نے نہ تو اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر اس حوالے سے کسی بھی قسم کے خیالات کا اظہار کیا ہے اور نہ ہی للت مودی کے ساتھ کوئی تصویر شیئر کی ہے۔
دریں اثںا للت مودی کو یہ خبر شیئر کرنے کے بعد ٹوئٹر صارفین کی جانب سے ٹرولنگ کا سامنا ہے، ٹرولز للت مودی کی رنگت اور جسامت کو جواز بناکر ان کا مذاق اڑا رہے ہیں۔









