ماہین خان کو مریم نواز کی کس بات نے افسردہ کردیا؟
مریم نواز کی تقریر میں پاکستان کیلیے ایک لفظ نہیں تھا صرف لاہور اور پنجاب کا ذکر تھا۔ افسوس ہمیں کس طرح کے رہنما ملے ہیں، معروف فیشن ڈیزائنر

معروف فیشن ڈیزائنرماہین خان نے اپنی تقریر میں صرف لاہور کا تذکرہ کرنے پر مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کو تنقید کا نشانہ بناڈالا۔
مریم نواز نے گزشتہ روز لاہور میں ضمنی الیکشن کے سلسلے میں انتخابی جلسے سے خطاب کیا تھا۔
یہ بھی پڑھیے
ماہین خان نے ملکی حالات کا ذمے دار نادیدہ قوتوں کو قرار دیدیا
لگتا ہے صرف عمران خان کو ہی ملک کی پرواہ ہے، ماہین خان
ماہین خان نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا کہ اگر مجھ میں مریم نواز پر اعتبار کرنے کیلیے تھوڑا بہت رجحان بھی تھا تو وہ لاہور جلسے میں ان کی تقریر سن
کر ختم ہوگیا۔ان کی تقریر میں پاکستان کیلیے ایک لفظ نہیں تھا صرف لاہور اور پنجاب کا ذکر تھا۔ افسوس ہمیں کس طرح کے رہنما ملے ہیں۔
If I had any inclination to give credence to Maryam Sharif it has gone listening to her speech in lahore .NOT A WORD ABOUT PAKISTAN ONLY LAHORE And PUNJAB .sad we have leaders like this
— Maheen Khan (@Maheenkhanpk) July 15, 2022
ماہین خان کے ٹوئٹ پر تبصرہ کرتے ہوئے ایک صارف نے لکھا کہ ہمیشہ ایسا ہی ہوتا ہے، اگر آپ لاہور جائیں تو یہ واحد شہر ہےجس نے گزشتہ 32 سالوں میں ترقی کی ہے۔ پیپلز پارٹی نے تو یہ بھی نہیں کیا، پاکستان کو چھوڑیں انہوں نے کراچی کیلیے بھی کچھ نہیں کیا، یہ دونوں جماعتیں قومی نہیں صوبائی ہیں،صرف عمران خان ہی پاکستان کی بات کرتے ہیں۔