ایس ای سی پی کا انشورنس کمپنیوں کے ای ٹی ایف کی سرمایہ کاری کی حد میں اضافہ

ایس ای سی پی کے مطابق امید ہے کہ انشورنس کمپنیوں کی جانب سے ای ٹی ایف سیکٹر میں بطور ادارہ جاتی سرمایہ کار شرکت ، پاکستان کی کیپٹل مارکیٹ کو وسعت ملے گی۔

اسلام آباد: سیکوریٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان (ایس ای سی پی) نے انشورنس کمپنیوں کی کپیٹل مارکیٹ اور خاض طور پر ایکسچینج ٹریڈڈ فنڈز (ETF) میں سرمایہ کاری کو بڑھوتری دینے کے پیش نظر ، انشورنس کمپنیوں کو اوپن اینڈ میوچل فنڈز ، بشمول ای ٹی ایف میں سرمایہ کاری کرنے کی اجازت دے دی ہے۔

اس سلسلے میں انشورنس رولز 2017 میں ترامیم  کر دی گئیں ہیں ۔ ترامیمی سرکلر کے مطابق انشورنس کمپنیاں اب اپنی کل سرمایہ کاری کا 10 فیصد تک سرمایہ اوپن اینڈ میوچل فنڈ اور ای ٹی ایف میں انوسٹ کرسکیں گی۔

یہ بھی پڑھیے

کمرشل بینکس کے ڈپازٹس 15 فیصد اضافے سے 23 کھرب روپے تک پہنچ گئے

شہباز حکومت نے پٹرول 100 روپے مہنگا کرنے کے بعد 18.5روپے سستا کردیا

تاہم ، اگر انشورنس کمپنیاں ایک ایسے میوچل فنڈ اور ETF کا انتخاب کرتی ہیں، جو کہ ایک ہی ایسٹ مینجمنٹ کمپنی (AMC) کے زیر انتظام ہو تو کمپنی اپنی کل سرمایہ کاری کا 15 فیصد تک اس اے ایم سی میں انوسٹ کر سکتی ہے۔

مزید برآں اگر ایک انشورنس کمپنی نے پہلے ہی کسی ایسٹ مینجمنٹ کمپنی میں سرمایہ کاری کر رکھی ہو تو انشورنس کمپنی اس ایسٹ یٹ مینجمنٹ کمپنی کے ای ٹی ایف میں 5 فیصد مزید سرمایہ بھی لگا سکتی ہے۔

ایس ای سی پی کے مطابق امید ہے کہ انشورنس کمپنیوں کی جانب سے ای ٹی ایف سیکٹر میں بطور ادارہ جاتی سرمایہ کار شرکت ، پاکستان کی کیپٹل مارکیٹ کو وسعت ملے گی۔

متعلقہ تحاریر