بیرون ملک مقیم پاکستانیوں نے احسن اقبال کو کھری کھری سنا دیں
تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ اس بات سے قطع نظر کہ احسن اقبال کے ساتھ درست ہوا یا غلط ، دیکھنا یہ ہے کہ جو کچھ کہا جارہا ہے اس میں کتنی حقیقت ہے۔
وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی احسن اقبال کو امریکا میں ایک تقریب کے دوران سخت حزیمت کا سامنا کرنا پڑا جب سامعین نے اٹھ کر سخت سوالات کی بوچھاڑ کردی۔
سوالات کے سیشن کے دوران سامعین میں سے ایک صاحب نے سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ جب آپ کی حکومت نے بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے ووٹ کا حق ختم کردیا ہے تو پھر آپ یہاں کیا لینے آئے ہیں؟ آپ یہاں پر آرڈیننس کی غلط تشریح کررہے ہیں ، یہاں پر پڑھے لکھے لوگ بیٹھے ہیں ، یہاں پر گاؤں دیہات کے "ان پڑھ” لوگ نہیں ہیں۔ اب سمجھ آرہی ہے پاکستان کے گاؤں میں تعلیم کیوں نہیں دی جاتی ، تاکہ آپ جیسے یہاں آکر پڑھیں اور پاکستان میں جاکر حکومت کریں۔
یہ بھی پڑھیے
ضمنی انتخاب کا معرکہ، عمران خان کی کارکنوں کو ڈٹ کرمقابلہ کرنے کی ہدایت
اسلام آباد ہائی کورٹ سے ڈی جی نیب شہزاد سلیم کی درخواست نامکمل قرار
امریکا میں مقیم پاکستانی کمیونٹی کے رکن جلیل عاصم بہاؤالدین کا کہنا تھا مسلم لیگ (ن) کو پاکستان میں حکومت کرتے ہوئے 30 سال ہو گئے ہیں ، سوال یہ ہے کہ جس پارٹی میں خود جمہوریت نہ ہو وہ جمہوریت کی بات کیسے کرسکتی ہے۔ آپ اس پارٹی کے صدر کیوں نہیں بن سکتے ، کیوں نواز شریف کے بعد مریم نواز ہی آئیں گی اور کیوں شہباز شریف کے بعد حمزہ شہباز ہی آئیں گے۔ آپ کہتے ہیں اموشنز سے نکل کر سوچنا ہوگا تو پھر جب آپ اموشنز سے نکل جاتے ہیں تو نیوٹرل رہ جاتے ہیں، اور میں نیوٹرل نہیں ہوں۔
احسن اقبال کے سامنے پاکستان میں اگر کوئی احتجاج یا تنقید کرے تو وزیر داخلہ انکے شناختی کارڈ اور پاسپورٹ بند کرنے کی دھمکی لگائے لیکن سنیں امریکہ میں موجود احسن اقبال کو وہاں پاکستانیوں سے کتنے سخت سوال اور تنقید سننا پڑ رہی ہے، اب انہیں بھی دیں دھمکی!
سوال بھی ہونگے اور تنقید بھی pic.twitter.com/deDQ7LdwKw— Ameer Abbas (@ameerabbas84) July 17, 2022
جلیل عاصم بہاؤالدین کا کہنا تھا جب ملک کے ساتھ لوٹ کھسوٹ ہو گی ، تو پھر جواب بھی اسی طرح کا آگئے گا ، کیوں کہ "کرم کرو گے کرم کریں گے ستم کرو گے ستم کریں گے ،،، ہم آدمی ہیں تمہارے جیسے جو تم کرو گے وہ ہم کریں گے۔
سامعین میں اٹھ کو ایک اور صاحب نے احسن اقبال کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ "قائداعظم محمد علی جناح نے پاکستان کی پہلی قانون ساز اسمبلی میں اس بدقسمت قوم کو کرپشن اور اقرباپروری سے خبردار کیا تھا۔ اب ہمارے پاس نواز شریف ، شہباز شریف ، مریم نواز ، حمزہ شہباز اور کیپٹن (ر) محمد صفدر ہیں ہم کہاں جارہے ہیں۔”
تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ کیا امریکا میں احسن اقبال کی عزت افزائی پر وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ امریکا جائیں گے اور ان لوگوں کے شناختی کارڈ پاسپورٹ بند کریں گے ، کیا وزیر داخلہ صاحب انہیں دھمکیاں دیں گے۔
تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ اس بات سے قطع نظر کہ احسن اقبال کے ساتھ درست ہوا یا غلط ، دیکھنا یہ ہے کہ جو کچھ کہا جارہا ہے اس میں کتنی حقیقت ہے ، کیونکہ جو سچ ہوتا ہے وہی سامنے آتا ہے جھوٹ کے تو کوئی پاؤں نہیں ہوتے۔ لیڈر کی شخصیت میں ایک وضع ہونی چاہیے ، اگر آپ پر الزامات ہیں تو ان کی صفائی دیں ورنہ لوگوں کی زبانوں پر تالے لگانا ناممکن ہے۔
واضح رہے کہ اس قبل بھی مسلم لیگ (ن) کے رہنما احسن اقبال کے ساتھ بھیرہ کے ایک ریسٹورنٹ میں ایک فیملی نے سخت بدتمیزی کرتے ہوئے احسن اقبال کے خلاف چور چور کے نعرےلگائے تھے۔









