ضمنی الیکشن میں تحریک انصاف کی کامیابی پر شوبز شخصیات کا ردعمل
تحریک انصاف کی بڑی ناقد اداکارہ عفت عمر نے پی ٹی آئی کی کامیابی کو اکثریت کی جیت قرار دیدیا، عمران عباس، مشی خان اور ارمینہ خان کی بھی مبارکباد

پنجاب اسمبلی کی 20 نشستوں پر ضمنی الیکشن میں تحریک انصاف کی شاندار کامیابی پر شوبز شخصیات نے بھی ردعمل کا اظہار کیا ہے۔
تحریک انصاف کے بڑے ناقدین میں شمار ہونے والے ادکارہ و میزبان عفت عمر نے انتخابی نتائج کو اکثریت کی جیت قرار دیدیا۔
یہ بھی پڑھیے
پنجاب کے ضمنی الیکشن: زبان خلق کو نقارہ خدا سمجھو!
ماہین خان کو مریم نواز کی کس بات نے افسردہ کردیا؟
عفت عمر نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا کہ عوامی رائے کی بات ہے اور اگر اکثریت پاکستان تحریکِ انصاف کے ساتھ ہے تو ہے، اکثریت جیت گئی۔
it’s about public and if majority is with Pti so be it…majority wins#ByElection2022
— Iffat Omar Official (@OmarIffat) July 17, 2022
اداکار عمران عباس نےاگرچہ انتخابی نتائج کاکوئی ذکر نہیں کیالیکن انہوں نے قوم کو مبارکباد دی ہے۔
Congratulations to my nation.
— Imran Abbas (@ImranAbbas) July 17, 2022
اداکارہ مشی خان نے ٹوئٹرپر جاری کردہ اپنی وڈیو میں پیغام میں بتایا کہ وہ والدہ کی خرابی صحت کے باعث اسپتال میں تھیں اس لیے ضمنی الیکشن کو صحیح سے وقت نہیں دے سکیں لیکن انہیں ٹی وی دیکھنے پر پتہ چلا ہے کہ تحریک انصاف نے الیکشن جیت لیتے ہیں۔
Bohat Mubarik to Mr @ImranKhanPTI for sweeping the elections in #PunjabByElections. Yayyyy. Yeh cheez mere Aziz
#MaryamNawaz pic.twitter.com/j6aw5ZiJ3D— Mishi khan (@mishilicious) July 17, 2022
انہوں نے چیئر مین پی ٹی آئی عمران خان کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ میں بہت خوش ہوں، کہتے ہیں چاہے کچھ بھی ہو، ہمیشہ سچ اور حق کی جیت ہوتی ہے،کوئی کچھ بھی کہے وقت نے یہ ثابت کردیا ہے کہ عوام نے عمران خان اور ان کی سوچ کو منتخب کیا ہے۔
Congrats to PTI, I’m hearing good things.
— Armeena
(@ArmeenaRK) July 17, 2022
اداکارہ ارمینہ خان نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا کہ پی ٹی آئی مبارک ہو، مجھے اچھی چیزیں سننے کو مل رہی ہیں۔